• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ بقرہ میں یہ) فرمانا '' وہ بہت سخت جھگڑا لو ہے۔ ''
(۱۱۲۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سب سے زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس کا گناہ جو کسی جھوٹی بات میں دیدہ ودانستہ کسی سے جھگڑا کرے
(۱۱۲۳)۔ ام المومنین ام سلمہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے اپنے حجرہ کے دروازے پر جھگڑے کی آواز سنی تو آپ باہر تشریف لے گئے (مقدمہ پیش ہوا) تو آپﷺ نے فرمایا :'' میں بھی ایک بشر ہوں (غیب نہیں جانتا) میرے پاس جھگڑنے والے لوگ فیصلہ کروانے آتے ہیں تو شاید تم میں ایک شخص باعتبار دوسرے کے زیادہ چرب زبان ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ اسی نے سچ کہا ہے تو میں اس سبب سے اسی کے موافق فیصلہ کر دیتا ہوں۔ پس اگر میں (نادانستہ طور پر) کسی کو کسی دوسرے مسلمان کا حق دلا دوں تو(وہ سمجھ لے کہ) یہ دوزخ کا ایک ٹکڑا ہے اب چاہے لے اور چاہے اسے چھوڑ دے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر مظلوم ظالم کا مال پالے تو وہ اپنے مال کے موافق اس میں سے لے سکتا ہے
(۱۱۲۴)۔ سیدنا عبقہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نبیﷺ سے عرض کی کہ جب آپﷺ ہمیں باہر روانہ کرتے ہیں تو کبھی ہم ایسے لوگوں میں جا کر اترتے ہیں جو ہماری ضیافت تک نہیں کرتے تو آپﷺ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو نبیﷺ نے فرمایا :'' اگر تم ایسے لوگوں میں جاؤ اور وہ تمہارے لیے ایسا سامان مہیا کر دیں جو مہمان کے لیے چاہیے تو قبول کر لو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے اپنی مہمان نوازی کا حق لے لو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے
(۱۱۲۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے۔ '' چنانچہ سیدنا ابوہریرہؓ کہا کرتے تھے کہ '' کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں کو اس حدیث سے اعراض کر نے والا پاتا ہوں؟ قسم اللہ کی ! میں یہ حدیث تمہارے سامنے ضرور بیان کروں گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ گھروں کے صحن کا بیان اور ان میں بیٹھنا اور راستوں میں بیٹھنا (کیسا ہے؟)
(۱۱۲۶)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو۔ لوگوں نے عرض کی کہ ہم مجبور ہیں کیوں کہ وہی تو ہمارے بیٹھنے کے مقامات ہیں، ہم وہیں (بیٹھ کر) باہم بات چیت کر تے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اچھا ! جب تم وہاں بیٹھنا چاہتے ہو تو راستے کا حق ادا کر دیا کرو لوگوں نے عرض کی کہ راستے کا حق کیا ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' آنکھ کا (نامحرموں کے دیکھنے سے) بند رکھنا اور تکلیف دہی سے باز رہنا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم دینا اور بری بات سے روکنا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب لوگ عام راستے میں جو بڑی وسیع سٹرک ہو، اختلاف کریں
(۱۱۲۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے سات گز چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ لو گوں نے راستہ میں باہم اختلاف کیا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ مثلہ کرنا اور کسی چیز کا لوٹ لینا (درست نہیں)
(۱۱۲۸)۔ سیدنا عبداللہ بن یزید انصاریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے لوٹنے اور مثلہ کر نے سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل کر دیا جائے
(۱۱۲۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا جائے،وہ شہید ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کوئی شخص کسی کا پیالہ یا کوئی اور چیز توڑ دے (تو کیا حکم ہے؟)
(۱۱۳۰)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اپنی ایک بیوی (ام المومنین عائشہؓ) کے پاس تھے تو ایک ام المومنین (صفیہؓ یا حفصہؓ) نے ایک خادم کے ہاتھ ایک پیالہ بھیجا جس میں کچھ کھانا تھا تو انھوں نے جن کے ہاں آپﷺ تھے، اپنا ہاتھ مارا اور پیالہ توڑ دیا کہ آپﷺ نے ا سے جوڑ دیا اور اس میں کھانا رکھ دیا اور فرمایا :'' کھاؤ۔ '' اور آپﷺ نے اس قاصد کو اور پیالے کو روک لیا یہاں تک کہ جب سب لوگ کھانے سے فارغ ہو گئے تو آپﷺ نے سالم پیالہ دے دیا اور ٹوٹا ہوا رکھ لیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
شراکت کا بیان

باب۔ کھانے، زاد راہ میں اور اسباب میں شراکت کا بیان
(۱۱۳۱)۔ سیدنا سلمہ اکوعؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) لوگوں کا زاد راہ کم ہو گیا اور لوگ محتاج ہو گئے تو نبیﷺ کے پاس اپنے اونٹوں کو ذبح کر نے کی اجازت لینے آئے تو آپﷺ نے ان کو اجازت دے دی پھر (امیر المومنین) سیدنا عمرؓ انھیں ملے اور ان لوگوں نے ان سے یہ بیان کیا تو انھوں نے کہا کہ اونٹوں کے ختم ہو نے کے بعد تمہاری زندگی کس طرح گزرے گی؟ وہ پھر نبیﷺ کے پاس گئے اور کہا یا رسول اللہ ! اونٹوں کے بعد ان کی زندگی کس طرح گزرے گی؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' لوگوں میں اعلان کر دو کہ وہ اپنے بچے ہوئے زاد راہ لے آئیں اور اس کے لیے ایک چمڑہ بچھا دیا گیا اور سب زاد راہ چمڑے پر بکھیر دیے گئے۔ پس رسول اللہﷺ کھڑے ہو گئے اور آپﷺ نے دعا کی اور اس پر طلب برکت کے لیے رب العالمین سے درخواست گزار ہوئے، پھر سب لوگوں کو ان کے برتنوں سمیت بلوایا۔ لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے بھر بھر کر لینا شروع کیا، یہاں تک کہ سب لوگ چلے گئے اس کے بعد رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا بھیجا ہوا ہوں۔ ''

(۱۱۳۲)۔ سیدنا ابو موسیٰؑ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قبیلہ اشعری کے لوگ جب جہاد میں فقیر ہو جایا کرتے ہیں اور ان کے گھر والوں کا کھانا مدینہ میں کم ہو جاتا ہے تو وہ اپنا تمام مال ایک کپڑے میں جمع کر لیتے ہیں پھر آپس میں ایک پیمانہ سے برابر برابر تقسیم کر لیتے ہیں تو یہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ ''
 
Top