• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے (تو وہ سب کے سب اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں)
(۲۱۹۴)۔ سیدنا عمرؓ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ ! جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے تو وہ (عذاب) اس قوم کے سب لوگوں کو پہنچتا ہے (چاہے نیک ہوں یا بد) اور پھر وہ لوگ (قیامت میں) اپنے اپنے اعمال پر اٹھائے جائیں گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: جو شخص ایک قوم کے پاس جا کر کچھ کہے اور پھر وہاں سے نکل کرا سکے خلاف کچھ اور کہے
(۲۱۹۵)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ نفاق تو نبیﷺ کے دور تک تھا (کیونکہ اللہ آپﷺ کو بتلا دیتا تھا کہ فلاں شخص منافق ہے) لیکن اس دور میں ، یا تو آدمی مومن ہے یا کافر(کیونکہ دل کا حال اللہ جانتا ہے اب تو ظاہر پر معاملہ ہے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ (ملک حجاز سے) آگ کا نکلنا۔
(۲۱۹۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ حجاز سے ایک آگ نکلے گی جو بصرے میں اونٹوں کی گردنیں روشن کر دے گی (یعنی اس کی روشنی میں اونٹوں کی گردنیں دکھائی دیں گی)۔ ''

(۲۱۹۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قریب ہے فرات (دریا اپنے اندر سے) سونے کا خزانہ باہر نکالے۔ پس جو وہاں موجود اس کو چاہیے کہ اس میں سے کچھ نہ لے۔ ''

(۲۱۹۷)۔ ابو ہریرہؓ ہی کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے :'' قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دو بڑے عظیم الشان گروہ آپس میں لڑیں اور ان میں بہت سخت لڑائی ہو گی ، دعویٰ ان دونوں کا ایک ہی ہو گا اور یہاں تک کہ تیس کے قریب دجال جھوٹے پیدا ہوں گے ، ہر ایک ان میں سے یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور یہاں تک کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور زلزلوں کی کثرت ہو گی اور وقت (یعنی دور ایک دوسرے سے) قریب ہو گا اور فتنے ظاہر ہو ں گے اور خونریزی کی کثرت
ہو گی اور مال کی تم میں اس قدر کثرت ہو گی کہ مثل سیل دریا کے جاری ہو گا یہاں تک کہ مال والا یہ چاہے گا کہ کوئی اس کے صدقہ کو قبول کرے اور جب کسی کے سامنے اسے پیش کر ے گا وہ کہے کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے اور (قیامت قائم نہیں ہو گی) یہاں تک کہ لوگ مکانوں پر فخر کریں گے اور یہاں تک کہ آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا اور کہے گا کہ کاش! میں اس کی جگہ (قبر میں) ہوتا یہاں تک کہ آفتاب مغرب کی جانب سے طلوع ہو گا ، پھر جب وہ طلوع ہو گا اور لوگ اس کو دیکھیں گے تو سب ایمان لے آئیں گے اور وہ ، وہ وقت ہو گا جب کہ کسی شخص کو جو پہلے ایمان نہ رکھتا تھا یا جس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہیں کی تھی ، ایمان لا نا نفع نہیں دے گا اور البتہ قیامت (اتنی جلدی) قائم ہو جائے گی کہ وہ آدمیوں نے اپنے آگے خریدو فروخت کے لیے کپڑا پھیلایا ہو گا لیکن نہ تو اس کی خریدو فروخت کر سکیں گے اور نہ لپیٹ سکیں گے (کہ قیامت قائم ہو جائے گی) اور البتہ قیامت (اتنی جلدی) قائم ہو گی کہ کوئی شخص اپنی اونٹنی کا دودھ لے کر چلا ہو گا اس کو پی بھی نہ پائے گا (کہ قیامت قائم ہو جائے گی) اور کوئی شخص اپنے (جانوروں کے کھانے کے) حوض کی مرمت کر رہا ہو گا اور وہ (اپنے جانوروں کو) کھلا پلا نہ سکے گا (کہ قیامت قائم ہو جائے گی) اور البتہ قیامت (اتنی جلدی) قائم ہو جائے گی کہ کسی شخص نے نوالہ اٹھایا ہو گا لیکن وہ اس کو کھا نہ سکے گا (کہ قیامت قائم ہو جائے گی)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
احکام کے بیان میں

باب۔ امام کا حکم سننا اور اس کی فرمانبرداری کرنا اس وقت تک ضروری ہے جب تک کہ (وہ حکم) گناہ (کا باعث) نہ ہو۔
(۲۱۹۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' (حاکم کا حکم) سنو اور فرمانبرداری کرو ، اگر چہ حبشی غلام ہی کو تم پر حاکم کیوں نہ بنا دیا جائے اور اس کا سر ایسا ہو جیسے کشمش (یعنی بہت ہی چھوٹا)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ حکومت حاصل کر نے کی حرص کر نا منع ہے۔
(۲۲۰۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' عنقریب تم لوگ حکومت اور سرداری کی حرص کرو گے اور وہ قیامت میں ندامت اور شرمندگی کا باعث ہو گی۔ پس کیا ہی بہتر ہے دودھ پلانے والی اور کیا ہی بری ہے دودھ چھڑانے والی۔ '' (پس حکومت اور سرداری ایک دایا کی طرح ہے کہ دودھ پلاتے وقت تو مزہ ہے اور دودھ چھڑاتے وقت تکلیف۔ اللہ معاف فرمائے جمہوریت کے تحت آج تقریباً ہر شخص حکومت کا خواہشمند ہے)(الا ما شاء اللہ)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص رعیت کا والی بنایا جائے پس وہ ان کی خیر خواہی نہ کرے۔
(۲۲۰۱)۔ سیدنا معقل بن یسارؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، فرماتے تھے کہ جس بندے کو اللہ نے رعیت کا حاکم بنایا پھر اس نے اپنی رعیت کی خیر خواہی کے ساتھ نگہبانی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکے گا۔ ''

(۲۲۰۲)۔ سیدہ معقل بن یسارؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص مسلمان رعیت پر حاکم ہوا اور پھر اگر وہ ان (مسلمانوں) کے ساتھ خیانت کی حالت میں مر گیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس نے (لوگوں کو) مشقت میں ڈالا ، اللہ اس کو مشقت میں ڈالے گا۔
(۲۲۰۳)۔ سیدنا جندبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے :'' جس نے لوگوں کو سنانے کے لیے نیک اعمال کیے ، اللہ اس کے پوشیدہ (یعنی نیت فاسدہ) کو قیامت کے دن لوگوں پر ظاہر کرے گا اور جس نے لوگوں پر مشقت ڈالی تو اللہ قیامت کے دن اس پر مشقت ڈالے گا۔ ''لوگوں نے ان سے کہا کہ اور کچھ نصیحت فرما یے تو انھوں نے کہا :'' انسان (کے بدن) میں سے سب سے پہلے جو چیز سڑتی ہے وہ اس کا پیٹ ہے پس جو شخص پاکیزہ چیز کھانے کی طاقت رکھے وہ ایسا ہی کرے (یعنی پاکیزہ حلال چیز ہی کھائے) اور جس سے ہو سکے وہ چلو بھر (نا حق) خون بہا کر ، اپنے آپ کو جنت میں جانے سے نہ روکے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ (کیا) حاکم کو غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا اور فتویٰ دینا جائز ہے ؟
(۲۲۰۴)۔ سیدنا ابوبکرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' کوئی حاکم دو آدمیوں میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرے جب تک کہ وہ غصہ میں ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ لکھنے والا ایماندار اور عقلمند ہونا چاہیے۔
(۲۲۰۵)۔ حدیث ۱۳۴۳میں '' حویصہ اور محیصہ '' نامی دونوں اشخاص کا واقعہ مفصل گزر چکا ہے۔ یہاں اتنا زیادہ ہے کہ نبیﷺ نے (فیصلہ کرتے وقت) فرمایا :'' یا توخیبر کے یہودی تمہارے مقتول ساتھی (عبداللہ) کی دیت دیں ورنہ لڑائی کے لیے تیار ہو جائیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ امام لوگوں سے کیونکر بیعت لے ؟
(۲۲۰۶)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی خوشی اور ناراضگی میں سننے اور اطاعت کرنے پر اور اس بات پر کہ حکومت والوں سے حکومت (حاصل کرنے) کے لیے جھگڑا نہ کریں گے اور جہاں کہیں ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہ کریں گے۔

(۲۲۰۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ جب ہم سننے اور اطاعت کرنے پر رسول اللہﷺ کی بیعت کرتے تو نبیﷺ ہم سے فرماتے کہ جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔ (یعنی جتنی تمہاری استطاعت ہے اتنا ہی اس پر عمل کرنا ہو گا)
 
Top