• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ گھو نگریالے بالوں کا ذکر۔
(۱۹۹۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے بال نہ گھو نگریالے تھے نہ بہت سیدھے بلکہ معتدل اور متوسط حا لت کے تھے اور کانوں اور کندھوں کے درمیان تک تھے۔

(۲۰۰۰)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے ،چہرہ مبارک نہایت خوبصورت۔ میں نے ویسا خوبصورت نہ آپﷺ سے پہلے کسی کو دیکھا اور نہ آپﷺ کے بعد کسی دوسرے کو اور آپﷺ کے ہاتھ کی ہتھیلیاں پھیلی ہو ئی کشادہ تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سر کے بعض حصہ کے بال کٹوانا اور بعض کے نہ کٹوانا۔
(۲۰۰۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ آپﷺ نے سر کے حصہ کے بال کٹوانے اور بعض کے نہ کٹوانے سے منع فرمایا۔ ''(یعنی برگر کٹ، مروجہ فوجی ، پیالہ کٹ وغیرہ)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عورت اپنے ہاتھ سے اپنے خاوند کو خوشبو لگائے۔
(۲۰۰۲)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نبیﷺ کو اپنے ہاتھ سے ، جو اس وقت کی سب سے عمدہ خوشبو تھی،لگایا کرتی تھی اور یہاں تک کہ آپﷺ کے سر اور داڑھی مبارک میں بھی مجھے خوشبو معلوم ہوتی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص خوشبو کو رد نہ کرے اس کا بیان۔
(۲۰۰۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے خوشبو کے تحفے کو رد نہیں فرمایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ذریرہ کا بیان (یہ ایک قسم کی مرکب خو شبو ہے)۔
(۲۰۰۴)۔ ام المومنین عا ئشہؓ نے کہا کہ میں نے حجۃ الوداع کے سال ، احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت ، خوشبوئے ذریرہ رسول اللہﷺ کو اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
(۲۰۰۵)۔ سیدنا ابن عمرؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا)زندہ تو کرو۔ ''

(۲۰۰۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کر نا (بنانا)چاہے (اگر وہ ایسا بنا نے والا ہے تو) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے۔ ''دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے :''وہ ''جو ''(اناج)کو پیدا کر کے دکھائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
آداب کا بیان

باب۔ اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے ؟
(۲۰۰۷)۔ سیدنا ابو ہر یر ہؓ سے روایت ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلا ئی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے ؟آپﷺ نے فرمایا :''تیری ماں ''۔ اس نے پھر پو چھا کہ اس کے بعد ؟آپﷺ نے فرمایا :''پھر بھی تیری ماں ''اس نے چو تھی مرتبہ پو چھا کہ اس کے بعد ؟تو آپﷺ نے فر مایا :''پھر تیرا باپ۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اولاد ماں باپ کو گا لی نہ دے (یعنی گالی نہ دلوائے)۔
(۲۰۰۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :''سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو گالی دے۔ '' لوگو ں نے عرض کی کہ بھلا اپنے ماں باپ کو گالی کون دے گا ؟آپﷺ نے فرمایا :''اس طرح کہ کوئی شخص کسی کے باپ کو گالی دے اور وہ شخص (جس کو گالی دی گئی ہو جواب میں)اس (گالی دینے والے)کے باپ کو گا لی دے۔۔۔ اور یہ کسی کی ماں کو گالی دے اور وہ اس کے بدلے میں اس کی ماں کو گالی دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ قطع رحمی کا گناہ۔
(۲۰۰۹)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :''رحم کا قطع کرنے والا (یعنی رشتے ناتے توڑنے والا)جنت میں داخل نہ ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص رشتہ ناتا جوڑے گا اللہ بھی اس کے ساتھ ملاپ رکھے گا (یعنی اللہ اس کے ساتھ بھلائی کرے گا)
(۲۰۱۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا:''رحم رحمٰن سے مشتق ہے (یعنی رحم رشتہ اللہ رحمٰن سے جڑا اور ملا ہوا ہے)اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے (رحم رشتہ سے)فرمایا۔ ''جو تجھ کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اس کو توڑوں گا۔ ''
 
Top