السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ ، امید کہ اچھے ھونگے ، ابھی فی الحال کسب رزق کی غرض سے عمان مسقط میں رھرھاھوں ، اس سے قبل سعودیہ کے الباحہ میں زندگی کا اچھا خاصا وقت نکل گیا ، پر وھاں حنفیہ ، شافعیہ یا دوسرے مذاھب کے مابین کوئی زیادہ فرق معلوم نھیں ھوا بس وھی رفع یدین یا عدم رفع یدین والی باتیں تھیں جو پڑھنے کے زمانے میں بھی گذر چکی تھیں ،،،، پر یھاں مسقط میں کچھ اور ھی دیکھنے کو ملا مثلا تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کا نہ اٹھانا یا پھر اقامہ کے بعد ھی ثنا کا پڑھ لینا ( تکبیر کے قبل ) جس کی وجہ سے قلبی سکون یا قلبی اطمنان نھیں ہو پاتا ھے ، پر جماعت ھی سے نماز پڑھنے کی کوشش رھتی ھے اور اکثر وبیشتر پڑھ بھی لیتا ھوں اللہ ھی قبول فرمائے ---- آپ کے نزدیک کیا ھے ، جواب دینگے ،،،، آپ کا بھائی اویس انظر قاسمی ، مسقط عمان