• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مندرجہ بالا نام رکھنے کی اجازت کے بارے میں۔
1412: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارادہ کیا کہ یعلی، برکت، افلح، یسار اور نافع اور ان جیسے نام رکھنے سے منع کر دیں۔ پھر آپﷺ چپ ہو رہے اور کچھ نہیں فرمایا۔ اس کے بعد رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی اور آپﷺ نے اس سے منع نہیں کیا۔ پھر سیدنا عمرؓ نے اس سے منع کرنا چاہا، اس کے بعد چھوڑ دیا اور منع نہیں کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (غلام کے لئے ) "عبد۔ امة" اور (مالک کے لئے ) "مولی۔ سید" بولنے کے متعلق۔
1413: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی تم میں سے (اپنے غلام کو) یوں نہ کہے کہ پانی پلا اپنے رب کو یا اپنے رب کو کھانا کھلا یا اپنے رب کو وضو کرا اور کوئی تم میں سے دوسرے کو اپنا رب نہ کہے بلکہ سید یا مولیٰ کہے اور کوئی تم میں سے یوں نہ کہے کہ میرا بندہ یا میری بندی بلکہ جوان مرد اور جوان عورت کہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چھوٹے بچے کی کنیت رکھنا۔
1414: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سب لوگوں سے زیادہ خوش مزاج تھے ، میرا ایک بھائی تھا جس کو ابو عمیر کہتے تھے (اس سے معلوم ہوا کہ کمسن اور جس کے بچہ نہ ہوا ہو کنیت رکھنا درست ہے ) (میں سمجھتا ہوں کہ انس نے کہا کہ) اس کا دودھ چھڑایا گیا تھا۔ جب رسول اللہﷺ آتے اور اس کو دیکھتے تو فرماتے کہ اے ابو عمیر! نغیر کہاں ہے ؟ (نغیر بلبل اور چڑیا کو کہتے ہیں) اور وہ لڑکا اس سے کھیلتا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کسی آدمی کا کسی آدمی کو "یا بُنَیّ" کہنا (یعنی اے میرے بیٹے )۔
1415: سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ کسی نے رسول اللہﷺ سے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا، آخر آپﷺ نے فرمایا کہ بیٹا تو اس رنج میں کیوں ہے ؟ وہ تجھے نقصان نہ دے گا۔ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ پانی کی نہریں اور روٹی کے پہاڑ ہوں گے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہ اسی سبب سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذلیل ہو گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے برا نام یہ ہے کہ کسی کا نام "شہنشاہ" ہو۔
1416: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: سب سے زیادہ ذلیل اور بُرا نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کا ہے جس کو لوگ ملک الملوک (شہنشاہ) کہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی مالک نہیں ہے۔ سفیان (یعنی ابن عیینہ) نے کہا کہ ملک الملوک شہنشاہ کی طرح ہے۔ اور امام احمد بن حنبل نے کہا کہ میں نے ابو عمرو سے پوچھا کہ "اَخْنَعُ " کا کیا معنی ہے تو انہوں نے کہا کہ اس کا معنی ہے سب سے زیادہ ذلیل۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسلمان پر مسلمان بھائی کے پانچ حق ہیں۔
1417: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کے پانچ حق ہیں۔ اس کے سلام کا جواب دینا، چھینکنے والے کا جواب دینا، دعوت کو قبول کرنا، بیمار کی خبرگیری کرنا اور جنازے کے ساتھ جانا۔

1418: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کے چھ حق ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ ! وہ کیا ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جب تو مسلمان سے ملے تو اس کو سلام کر، جب وہ تیری دعوت کرے تو قبول کر، جب وہ تجھ سے مشورہ چاہے تو اچھا مشورہ دے ، جب چھینکے اور الحمد للہ کہے ، تو تو بھی جواب دے (یعنی یرحمک اللہ کہہ)، جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کو جا اور جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : راستوں میں بیٹھنے کی ممانعت اور راستے کا حق ادا کرنے کے بیان میں۔
1419: سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ ہمیں اپنی مجلسوں میں بیٹھ کر باتیں کرنے کی مجبوری ہے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نہیں مانتے تو راہ کا حق ادا کرو۔ انہوں نے کہا کہ راہ کا کیا حق ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ آنکھ نیچے رکھنا، کسی کو ایذا نہ دینا، سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بُری بات سے منع کرنا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سوار کا پیدل کو اور کم لوگوں (کی جماعت) کا زیادہ لوگوں (کی جماعت) کو سلام کرنا۔
1420: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سوار پیدل کو سلام کرے ، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے پر سلام کرے اور کم لوگ زیادہ لوگوں پر سلام کریں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اجازت طلب کرنے اور سلام کے بارے میں۔
1421: ابو بردہ سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰؓ سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس آئے اور کہا السلام علیکم عبد اللہ بن قیس آیا ہے تو انہوں نے ان کو اندر آنے کی اجازت نہ دی۔ پھر انہوں نے کہا کہ السلام علیکم ابو موسیٰ ہے۔ السلام علیکم یہ اشعری آیا ہے (پہلے اپنا نام بیان کیا پھر کنیت بیان کی پھر نسبت تاکہ سیدنا عمرؓ کو کوئی شک نہ رہے )۔ آخر لوٹ گئے۔ پھر سیدنا عمرؓ نے کہا کہ انہیں واپس میرے پاس لاؤ۔ وہ واپس آئے تو کہا: اے ابو موسیٰ تم کیوں لوٹ گئے ، ہم کام میں مشغول تھے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ اجازت مانگنا تین بار ہے ، پھر اگر اجازت ہو تو بہتر نہیں تو لوٹ جاؤ۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ اس حدیث پر گواہ لا نہیں تو میں کروں گا اور کروں گا(یعنی سزا دوں گا)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ (یہ سن کر) چلے گئے۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ اگر ابو موسیٰ کو گواہ ملے تو وہ شام کو منبر کے پاس تمہیں ملیں گے ، اگر گواہ نہ ملے تو ان کو ممبر کے پاس نہیں پاؤ گے۔ جب سیدنا عمرص شام کو منبر کے پاس آئے تو سیدنا ابو موسیٰؓ موجود تھے۔ سیدنا عمر نے کہا کہ اے ابو موسیٰ! کیا کہتے ہو، کیا تمہیں گواہ ملا؟ انہوں نے کہا کہ ہاں، ابی بن کعبؓ موجود ہیں۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ بیشک وہ معتبر ہیں۔سیدنا عمرؓ نے کہا کہ اے ابو الطفیل! (یہ ابن ابی کعبؓ کی کنیت ہے ) ابو موسیٰؓ کیا کہتے ہیں؟ سیدنا ابی بن کعبؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے ، پھر انہوں نے ابو موسیؓ کی تائید کی پھر کہا کہ اے خطاب کے بیٹے تم نبیﷺ کے اصحاب پر عذاب مت بنو (یعنی ان کو تکلیف مت دو)۔ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ واہ سبحان اللہ، میں نے تو ایک حدیث سنی تو اس کی تحقیق کرنا زیادہ اچھا سمجھا۔ (اور میری یہ غرض ہر گز نہ تھی کہ معاذ اللہ نبیﷺ کے اصحاب کو تکلیف دوں اور نہ یہ مطلب تھا کہ ابو موسیٰؓ جھوٹے ہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پردہ اٹھا لینا اجازت دینا (ہی) ہے۔
1422: سیدنا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تجھے میرے پاس آنے کی اجازت اس طرح ہے کہ پردہ اٹھایا جائے اور تو میری گفتگو بھی سن سکتا ہے۔ جب تک میں تجھے روک نہ دوں۔
 
Top