• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : میدان عرفات میں حاجیوں کو عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔
621: سیدہ اُمّ فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس چند لوگوں نے عرفہ کے دن (عرفات میں) رسول اللہﷺ کے روزے کے بارے میں اختلاف کیا۔کسی نے کہا کہ آپﷺ روزے سے ہیں اور کسی نے کہا کہ نہیں۔ تب اُمّ الفضل نے دودھ کا ایک پیالہ آپﷺ کی خدمت میں بھیجا اور آپﷺ عرفات میں اپنے اونٹ پر ٹھہرے ہوئے تھے تو آپﷺ نے اسے پی لیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عید الاضحیٰ اور عید الفطر کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت۔
622: ابو عبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ میں عید میں سیدنا عمر بن خطابؓ کے ساتھ حاضر ہوا، آپ آئے اور نماز پڑھی۔ پھر فارغ ہوئے اور لوگوں پر خطبہ پڑھا اور کہا کہ یہ دونوں دن ایسے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ان (دونوں دنوں) میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔ایک دن رمضان کے بعد تمہارے افطار کا ہے اور دوسرا وہ دن جس میں اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی کراہت۔
623: سیدنا نبیشہ ھذلیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایام تشریق (گیارہ بارہ تیرہ ذوالحجہ کے دن) کھانے پینے کے دن ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ... اور اللہ تعالیٰ کو (گوشت) سے یاد کرنے کے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پیر کے دن کا روزہ۔
624: سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے دو شنبہ (پیر) کے روزہ کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا: میں اسی دن پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر وحی اتری۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : صرف جمعہ کے دن کے روزہ کی ممانعت۔
625: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی شخص صرف جمعہ کے دن کا روزہ (خاص کر کے ) نہ رکھے ، مگر یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھے۔

626: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کوئی شخص جمعہ کی رات کو سب راتوں میں جاگنے اور نماز کے ساتھ خاص کرے اور نہ اس کے دن (یعنی جمعہ) کو سب دنوں میں سے روزے کے لئے خاص کرے مگر یہ کہ وہ ہمیشہ (کسی خاص تاریخ میں مثلاً ہر ماہ کی پہلی یا آخری تاریخ وغیرہ میں) روزہ رکھتا ہو اور اس میں جمعہ آ جائے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ہر ماہ تین دن روزے رکھنے کا بیان۔
627: سیدہ معاذہ العدویہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہﷺ ہر ماہ میں تین روزے رکھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ پھر پوچھا کہ کن دنوں میں (روزے رکھتے تھے ؟) انہوں نے کہا کہ کچھ پرواہ نہ کرتے ، کسی بھی دن روزہ رکھ لیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لگاتار روزہ رکھنے کی کراہت۔
628: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کو یہ خبر پہنچی کہ میں لگاتار (مسلسل) روزے رکھتا ہوں اور ساری رات نماز پڑھتا ہوں تو آپﷺ نے کسی کو میرے پاس بھیجا یا میں آپﷺ سے ملا تو آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ تم لگاتار روزے رکھتے ہو درمیان میں افطار نہیں کرتے اور ساری رات نماز پڑھتے ہو، ایسا مت کرو۔ اس لئے کہ تمہاری آنکھوں کا بھی کچھ حصہ ہے اور تمہاری ذات کا بھی حصہ ہے اور تمہاری بیوی کا بھی۔ پس تم روزہ رکھو اور افطار بھی کرو اور نماز (نفلی) بھی پڑھو اور نیند بھی کرو اور ہر دس دن میں ایک روزہ رکھ لیا کرو کہ تمہیں اس سے (باقی) نو دن (روزہ رکھنے ) کا ثواب بھی ملے گا۔ میں نے عرض کیا کہ میں اپنے آپ میں اس سے زیادہ قوت پاتا ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم داؤدؑ کا روزہ رکھو۔ میں نے کہا کہ اے اللہ کے نبیﷺ! ان کا روزہ کیا تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے اور جب دشمن کے مقابل ہوتے تو کبھی (جہاد سے ) نہ بھاگتے تھے۔ سیدنا عبد اللہؓ نے کہا کہ اے اللہ کے نبیﷺ! یہ دشمن سے نہ بھاگنا مجھے کہاؑ نصیب ہو سکتا ہے (یعنی یہ بڑی قوت و شجاعت کی بات ہے )۔ عطا (راوئ حدیث) نے کہا کہ پھر میں نہیں جانتا کہ ہمیشہ روزوں کا ذکر کیسے آیا، اور نبیﷺ نے اس پر فرمایا کہ جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے روزہ ہی نہیں رکھا (یعنی مطلق ثواب نہ پایا) جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سب روزوں سے افضل روزہ داؤدؑ کا روزہ ہے کہ ایک دن روزہ اور ایک دن افطار۔
629: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ روزہ سیدنا داؤدؑ کا روزہ ، اور سب سے پسندیدہ نماز داؤدؑ کی ہے۔ (سیدنا داؤدؑ ) آدھی رات تک سوتے تھے اور تہائی حصہ قیام کر کے (یعنی تہجد پڑھ کر) رات کے چھٹے حصہ میں پھر سو جاتے تھے۔ اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے نفلی روزہ کی نیت سے صبح کی پھر افطار کر لیا۔
630: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن نبیﷺ میرے پاس آئے اور فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ (کھانے کے لئے ) ہے ؟ ہم نے کہا کہ کچھ نہیں ہے تو آپﷺ نے فرمایا تب میں روزے سے ہوں۔ پھر آپﷺ ہمارے پاس کسی اور دن آئے تو میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! ہمارے پاس ہدیہ میں حیس آیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ اور میں صبح سے روزے سے تھا پھر آپﷺ نے کھایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : روزہ اور ایک دن افطار۔
629: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ روزہ سیدنا داؤدؑ کا روزہ ، اور سب سے پسندیدہ نماز داؤدؑ کی ہے۔ (سیدنا داؤدؑ ) آدھی رات تک سوتے تھے اور تہائی حصہ قیام کر کے (یعنی تہجد پڑھ کر) رات کے چھٹے حصہ میں پھر سو جاتے تھے۔ اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔
 
Top