عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے کہ جو پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی ٰنے اس کتاب ِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے جیسے کہ ارشاد گرامی ہے کہ ونزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پر مشتمل ہے مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مختصر و باربط(خلاصہ مضامین قرآن مجید)‘‘ شیخ الحدیث و التفسیر مولانا سید محمد حسین نیلوی ، شیخ القرآن مولانا عبد السلام صاحب رستمی کے افادات پر مشتمل ہے ۔مذکورہ شیخین کے تلمیذ رشید ڈاکٹر ابو سلمان سراج الاسلام حنیف نے اسے مرتب کر کے حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔(م۔ا)