• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدخلیت کے بارے معلومات درکار ہیں

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میں نے فیس بک پہ کچھ بحثیں دیکھی ہیں جو کہ اہل حدیث جماعتوں مثلا جماعۃ الدعوہ و مرکزی اہل حدیث سے منہجی اختلاف رکھنے والے کچھ سلفی بھائیوں کی طرف سے ہوتی ہیں جنکو مدخلیت کے نام سے پکارا جا رہا ہے
مجھے انکے منہج کے بارے درست معلومات چاہیں کہ انکا جماعۃ الدعوہ اور مرکزی اہل حدیث سے کون سا منہج کا اختلاف ہے
یہاں یہ یاد رہے کہ میں ابھی انکے بارے کوئی واضح رائے نہیں رکھتا جب تک کہ مجھے انکے اصولوں کا پتا نہ چل جائے یا انکے اختلاف رکھنے کے دلائل کا علم نہ ہو جائے
اگر اس منہج سے تعلق رکھنے والے کوئی محترم بھائی یہاں موجود ہیں تو وہ مجھے یہاں پر یا ان باکس میں اسکے بارے بتا دیں یا پھر کوئی دوسرا انکے بارے بتا دے جزاکم اللہ خیرا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
یہاں کچھ لنک لگا رہا ہوں وہاں پہ میری گفتگو جاری ہے اور انکے بارے معلومات اکٹھی کر رہا ہوں
لنک 1
لنک 2
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میرے خیال میں ہماری جماعت والوں کو اور ان مدخلی بھائیوں کو بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملات طے کر لینے چاہیں اور دونوں طرف سے کچھ کمرومائیز کر لینا چاہئے میرے خیال میں تو اختلاف اجتہادی نوعیت کے ہیں جنکو بڑھا دیا گیا ہے ضد میں آ کر
میں اسی سلسلے میں کوشش کر رہا ہوں کہ مزید اشکالات کو گفتگو سے دور کر دیا جائے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کچھ لوگوں یہ چاہتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کے اندر یا تمام اہل حدیثوں یا سلفیوں کے اندر ۔۔۔ صرف ایک ہی ’’ چِپ ‘‘ ہونی چاہیے ، اور ان تمام انسانی مشینوں کا کنٹرول بھی صرف ایک آدمی کے پاس ہونا چاہیے ، تاکہ ایک لفظ بھی ان کی مرضی ، رائے ، خواہش ، اجتہاد ، موقف کے خلاف نہ نکل سکے ۔ گویا اختلاف کو برداشت کرنے کا ایک فیصد بھی حوصلہ نہیں ہے ۔
یہ فکری یا عملی غلطی کئی لوگوں ، جماعتوں ، اور اداروں میں پائی جاتی ہے لیکن جو ’’ مداخلہ ‘‘ مشہور ہوئے ہیں ، ان میں یہ مرض کچھ زیادہ ہے ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
مندرجہ ذیل لنک پہ شیخ خالد الحذیفی جو جامعہ ابی بکر کراچی کے استاد ہیں ان سے راہنمائی لی جا رہی ہے اللہ کرے ہمارا اآپس کا اتفاق و اتحاد واپس لوٹ آ جائے اور ہم سلفی ایک دوسرے کی کمیوں پہ برداشت پیدا کرنے والے بن جائیں امین

دعوۃ مدخلی بھائی بھائی
 
Top