• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدینے کے مشرق کی تلاش حرکات شمس کی مدد سے ( گوگل ارتھ کی مدد سے کیے گئے بریلوی پراپیگینڈہ کا رد) -

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
السلام علیکم
ایک بھائی نے دن رات کی محنت سے جس مشرق کی سمت سلپ کرنے کی کوشش کی آپ کو شائد اس کی سمجھ نہیں آئی جو آپ نے اپنی زبان سے نقشہ کے ساتھ اقرار کر دیا کہ مشرق کی اصل سمت یہی ھے جو دکھائی جاتی ھے اب آگے شائد کسی کو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ جزاک اللہ خیر

طالب علم بھائی جب آپ اپنی رپورٹ مکمل کر لیں گے تو ہمیں بھی موقع دیں ہمارا معاملہ صرف سمت تک ھے آگے اختلاف والا معاملہ میں مسلمان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس بات کی گارنٹی ھے کہ میرے مراسلہ سے بے ادبی کا ایک لفظ بھی نہیں ملے گا جو بھی پیش کریں گے فرینڈلی ہو گا۔
والسلام
وعلیکم السلام کنعان بھائی ! میری تو گذارش یہی رہے گی کہ آپ بھی اپنا جواب یا اپنی رپورٹ ۔۔۔ جو بھی ہو ، علیحدہ تھریڈ کی شکل میں ضرور پیش کریں۔ ہم آپ جانتے ہیں کہ یہ فرد واحد کے اقرار یا انکار کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ جدید تکنالوجی کے ذریعے ایک مسئلے کی وضاحت کا ہے۔ جس کی تحقیق میں دم ہوگا اور جو مقالہ سچ کے زیادہ قریب ہوگا ، وہ وسیع الذہن قاری کو یقیناً متاثر کرے گا ۔۔۔ ورنہ تو عام قارئین کے تبصرے یونہی چلتے رہتے ہیں :) اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں!

طالب علم بھائی سے بھی گذارش ہے کہ وہ تندہی اور سنجیدگی سے اپنا مقالہ مکمل کریں ، اردو زبان کے تحقیقی مقالوں کے حوالے سے یہ مستقبل کے محققین کے لیے ایک انتہائی اہم ریفرنس ثابت ہوگا ، ان شاءاللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

باذوق بھائی، ایک سمائل کے ساتھ دیکھیں تحقیق جیسی بھی ہو اس پر سب کی رائے الگ ہوتی ھے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی ایک تحقیق جس میں دم ہو سمجھ کی بات ھے۔ آپ نے بجا فرمایا کہ میں اس پر الگ سے دھاگہ بنا کر لگاؤں لیکن میں نے کسی کا رد نہیں کرنا بلکہ اپنی طرف سے معلومات فراہم کرنی ھے، چلیں دیکھتے ہیں یاد کرنے پر شکریہ

والسلام
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم، میں نے اس تھریڈ میں اپنی دلیلیں تقریبا تمام لکھ دیں اگر اس تھریڈ میں کچھ اچھا ہے تو اللہ کی توفیق سے اور اگر میں کچھ غلط لکھ گیا تو شیطان کے بہکاوے سے

اس تھریڈ یعنی دھاگے کو لکھنے کی source of inspiration اردو مجلس کا ایک تھریڈ بنا تھا جو کہ غالبا ٢-٣ سال پہلے اردو مجلس پر پوسٹ ہوا تھا اس میں محترم باذوق بھائی نے کچھ دلائل دیے تھے اور اس کے against کنعان بھائی نے کچھ نقشوں کی مدد سے اپنی دلیل پیش کی تھی، اس دن میں نے ارادہ کیا تھا کہ کبھی زندگی میں موقع ملا تو اس پرکچھ کام کروں گا۔
میں نے نیٹ پر تقریبا ایک ماہ سرچ کیا لیکن میرے ہاتھ کوئی سرا نہیں آیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے سیدھا راستہ سمجھا تو کچھ نقاط پر ذہن جم گیا جو اس تھریڈ کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔
اس دھاگے کی سمری اور حوالہ جات بھی کچھ دیر میں میں اس میں لکھ دوں گا۔ شکریہ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

فرینڈلی، طالب علم بھائی ، یار یہ آپ نے کیا کوٹنگ میں لگا دیا، بھائی میرے باذوق بھائی کے مراسلہ میں میں نے جو جواب دیا تھا اس میں اسطرح کی بھی کوئی ہائیڈنگ نہیں تھی جو آپ نے میرے جواب سے متاثر ہو کر اتنے سال میٹیریل اکٹھا کرنے میں لگا دئے۔
گوگل ارتھ کی مدد سے کیے گئے بریلوی پراپیگینڈہ کا رد
اور مجھے بریلوی پرپیگنڈہ نے بھی نواز دیا کسی بھی فارم میں میرا ایسا کوئی دھاگہ نہیں جس میں میری طرف سے میرے مسلک پر کسی کو خیالی آئیڈیا بھی ہو تو آپ نے بغیر سوچے سمجھے یہ کیسے کہہ دیا۔ چلیں کوئی بات نہیں، بھائی میرے اس جواب کا لنک بھی اپنے رد والے دھاگہ میں پیسٹ کر دیں (جو میں نے باذوق بھائی کے خلاف نہیں بلکہ معلومات کے لئے پیش کیا تھا) تاکہ پڑھنے والوں کو میری تحریر پر بھی علم ہو کہ اس میں بھی ایسا کوئی لفظ نہیں جو میں نے اوپر یہاں اجازت لینے کے وقت میں بھی لکھا تھا۔ اور دونوں طرف کی تحقیق سے کچھ اندازہ بھی ملے۔ دیکھیں بھئی میں اس پر جو دھاگہ بنا کر لگاؤں گا اس میں کسی کا رد نہیں ہو گا کیونکہ میں مسلک کو اہمیت نہ دے کر تفرقہ سے ہمیشہ باز رہا ہوں، خوش رہو بھائی۔

والسلام
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم، ادھوری بات confusion پیدا کرتی ہے۔ غلط فہمی کے لیے معذرت ۔

کنعان بھائی، جب اس وقت میں نے پڑھا تھا تو میں نے نیٹ پر سرچ کی تو کچھ فورمز پر اور youtube پر مجھے ملا جو کہ اس تھریڈ کے عنوان کا حصہ ہے۔ میں نے اس وقت اس کام کو بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑ دیا تھا۔ دفتری کام کے سلسلے میں گوگل ارتھ کا استعمال کیا تو دوبارہ سے اس آئیڈیا پر کا ما کرنے کا خٰیال آیا۔ اس سال مارچ اور اپریل میں مجھے کافی فارغ ٹائم ملا تو کچھ کتابوں کی ورق گردانی کی اور کافی کچھ نیٹ پر پڑھا تو میں نے اس پر تھریڈ لکھا۔ پراپیگینڈہ جن نقشوں کو میں نے کہا تھا وہ میں نے اس تھریڈ میں لگا دئیے ہیں۔
آپ اگر چاہیں تو اسی تبصرے والے تھریڈ میں آپ کے پیش کردہ نقشے لگا کر ان پر بات کر لیتے ہیں اگرچہ آپ اختلافی موضوع پر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو گوگل میں تلاش کر لیں آپ کو اس ٹاپک کے for اور against دونوں قسم کے تھریڈز مل جائیں گے ان ہی میں سے چند فورمز خصوصا انگلش فورمز پر میں نے کچھ تھریڈ دیکھے جن کو میں نے پراپیگینڈہ کا نام دیا۔ امید ہے وضاحت ہو گئی ہو گی۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم طالب بھائی

مجھے اگلے ہفتہ کو ایک ہفتہ کی ہالیڈے ہیں اور اگر میں کسی دوسرے ملک نہ گیا تو آپ کے اس دھاگہ کے حوالہ سے جیسا کہ باذوق بھائی نے کہا، الگ دھاگہ بناؤں گا، اس لئے آپ اس وقت تک اپنے دھاگہ کا فائنل ریویو کر لیں اور کہیں کوئی امینڈمنٹ کی ضرورت ہو تو وہ کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم طالب بھائی

مجھے اگلے ہفتہ کو ایک ہفتہ کی ہالیڈے ہیں اور اگر میں کسی دوسرے ملک نہ گیا تو آپ کے اس دھاگہ کے حوالہ سے جیسا کہ باذوق بھائی نے کہا، الگ دھاگہ بناؤں گا، اس لئے آپ اس وقت تک اپنے دھاگہ کا فائنل ریویو کر لیں اور کہیں کوئی امینڈمنٹ کی ضرورت ہو تو وہ کر سکتے ہیں۔

والسلام
محترم بھائی، آپ اپنا تھریڈ مکمل کر لیں پھر اس پر بات کریں گے ۔ ان شاء اللہ
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ

ایک اندازہ کے مطابق نقشوں کی خصوصیات اور انہیں ریڈ کرنے میں علمی/ لاعلمی۔

آسان الفاظ میں فلیٹ میپ اور گلوب میپ دونوں الگ الگ قسمیں ہیں مگر اوپر رد میں پیش کیا جانے والا نقشہ میں فلیٹ میپ جو اوریجنل ھے مگر اس پر گول دائرہ اور لائنیں ڈرا کر کے اپنا مقصد حاصل کیا گیا ھے جس پر میں صاحب مراسل کی لاعلمی اور لاتجربہ سمجھتا ہوں۔

آگے نقشوں میں دکھایا جائے گا کہ فلیٹ میپ اور گلوب میپ پر لوکیشن کس طرح ہوتی ہیں۔



اس تصویر میں فلیٹ اور گلوب میپ دونوں اکٹھے دکھائے گئے ہیں دونوں کی حالتیں آپ کے سامنے ہیں اور یہ تصویر آنکھ سے بالکل سامنے والے زاویہ سے لی گئی ھے اس تصویر کے مطابق گلاب میپ کی لائنیں بھی سیدھی نظر آ رہی ھے اور اگر انہیں بائیں طرف سے بھی دیکھیں تو بھی لاینیں سیدھی نظر آئیں گی، گلوب میپ میں جہاں زاویہ بدلے گا لائنیں بھی دیکھنے میں بدلے زاویہ پر نظر آئیں گی۔ پھر جیسا میرے محسن نے جو تصویر شائع کی ھے فلیٹ میپ میں گول دائرہ لگا کے وہ بھی دائرہ سامنے سے ھے مگر لائنیں میں زاویہ بدلا ہوا ھے اس لئے چاہئے تھا کہ نٹ سے کسی گلوب میپ کی اوریجنل تصویر حاصل کی جاتی مگر ایسا نہیں ہوا اس لئے شائد یہ علمی/ لا علمی, تجربہ/ لا تجربہ ہو۔

یہ ایک ٹیمپریری تصویر ھے فلیٹ اور گلوب کو سمجھنے کے لئے۔


ایک ہی طرح کے دو میپس ایک طویل فرق کے ساتھ


[SUP]بقیہ کل
جاری ھے[/SUP]
محترم کنعان بھائی، میں شدت سے منتظرہوں کہ آپ اپنی بات کمپلیٹ کر لیں پھر میں آپ کے شروع کردہ تھریڈ میں اپنی رائے دوں گا۔ امید ہے کہ اچھی تعمیری بحث رہے گی، شکریہ!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم طالب بھائی

محترم برادر صبر کا مظاہرہ کریں بار بار یہاں مجھے یاد کروانے پر پیغام نہ لگائیں، مجھے انتظامیہ کی طرف سے رائے ملی تھی کہ میں اپنا دھاگہ الگ سے بناؤں جو میں نے بنایا اور جب میرا دھاگہ مکمل ہو جائے گا تو جس نے بھی تبصرہ کرنا ہو گا وہ میرے اسی دھاگہ میں تبصرے بھی کر سکتا ھے میری طرف سے تبصروں پر الگ دھاگہ نہیں بنایا جائے گا کیوکہ کسی بھی دھاگہ کا اصول ھے تبصرے بھی وہیں کئے جائیں۔ اگر آپ سے صبر نہیں ہو رہا تو پھر آپ جہاں چاہیں ان پر دوبارہ اپنا رد کر سکتے ہیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ میری یہاں بہت سے مصروفیات ہیں اور ہمارے یہاں پر آفس کے کمپیرٹر ذاتی کام کے لئے استعمال نہیں کئے جا سکتے اس لئے اس پر گھر کا ہی کمپیوٹر استعمال کرنا پڑتا ھے اس کے بعد میرے لئے سب سے ضروری کام جن فارمز میں میں سپروزن کرتا ہوں ان پر جوابات وقت پر دینا یہ بہت اہم ھے اس کے بعد جو وقت ملے تو یہاں پر اپنا دھاگہ مکمل کرنا اس لئے اگر آپ کو جلدی ھے تو پھر آپ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ شکریہ۔

والسلام
 
Top