• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرد يا عورت کے غسل كر لینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے طہارت حاصل کرنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
مرد يا عورت کے غسل كر لینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے طہارت حاصل کرنا

اگر مرد نے کسی ٹب وغيره سے وضو یا غسل کیا ہو اس کے وضو يا غسل کرنے کے بعد بچے ہوئے پانی سے طہارت حاصل کرنے کے بارے میں علماء کرام کے دو اقوال ہیں:

1- اس پانی سے طہارت حاصل کرنا جائز نہیں ہے، یہ ابن عمر، عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہم ام المؤمنین جویریہ رضی اللہ عنہا ، حسن بصری، امام احمد ، امام شعبی ، او رامام داود ظاہری رحمہم اللہ کا قول ہے۔

2- اس پانی سے طہارت حاصل کرنا جائز ہے، یہ عمر ، ابو ہریرہ ، عبد اللہ بن عباس، سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم امام ابو عبید ، امام ابن المنذر ، حنفیہ ، امام مالک اور امام شافعی رحمہم اللہ کا قول ہے، امام احمدکا بھی ایک قول یہی ہے۔

پہلے قول کی دلیل:

1- حکم بن عمرو بيان كرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مرد، عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۔ (سنن ابی داود: 82)

2- حمید حمیری کہتے ہیں کہ میں ایک ایسے شخص سے ملا جو چار سال تک نبی کریم ﷺ کی صحبت میں رہا جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ آپ ﷺ کی صحبت میں رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے: ’’عورت مرد کے یا مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے۔‘‘ مسدد نے یہ اضافہ بیان کیا ہے: ’’چاہیے کہ دونوں اکٹھے ہی (باری باری) چلو لیں۔‘‘ (سنن ابی داود: 81)

دوسرے قول کی دلیل:

1- کیونکہ پانی اصل میں پاک ہی ہوتا ہے اس کو نجس قرار دینے کے لیے دلیل کی ضرورت ہے۔

2- سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی کسی اہلیہ محترمہ نے لگن میں سے غسل کیا۔ نبی کریم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ اس سے وضو یا غسل کرنا چاہتے تھے، تو اہلیہ محترمہ نے آپ ﷺ کو بتایا کہ اے اللہ کے رسول! میں جنابت سے تھی (اور میں نے اسی پانی سے غسل کیا ہے) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(تو کیا ہوا ؟) پانی جنبی نہیں ہوتا (پاک ہی رہتا ہے)۔ “

  • (صحیح سنن ابی داود: 68)
3- سيدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بيان كرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بچے ہوئے پانی سے نہا لیتے تھے۔

  • (صحیح مسلم: 323)
راجح:

دوسرا قول راجح ہے ، پہلے قول کے دلائل کو کراہت تنزیہی پر محمول کیا جائے گا۔ واللہ اعلم
 
Top