• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرنے کے بعد بھی زندگی ہے، سائنس نے بھی اعتراف کرلیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
مرنے کے بعد بھی زندگی ہے، سائنس نے بھی اعتراف کرلیا

پير 1 جون 2015


موت کے بعد روح زندہ رہتی ہے یا سب کچھ ختم ہوجاتا ہے یہ بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی کے انسانی تاریخ۔

برلن: موت کے بعد روح زندہ رہتی ہے یا سب کچھ ختم ہوجاتا ہے یہ بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی کے انسانی تاریخ۔ سائسندان مدتوں سے اس سوال کا جواب تلاش کررہے تھے اور بالآخر جرمنی کے ماہرین نفسیات اور محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ موت کے بعد بھی زندگی جاری رہتی ہے اگرچہ اس کی نوعیت ہماری دنیا کی زندگی سے مختلف ہوتی ہے۔

یہ تجربات جرمن کی ٹیکناچی یونیورسٹیٹ ( Techniche Universtiat ) میں کارڈیو پلونری ریسی ٹیشن مشین کی مددسے کیے گئے جن میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے 944 افراد نے رضاکارانہ طور پر شرکت کی۔ تجربات میں شامل افراد کو ادویات کی مدد سے 20 منٹ کے لیے کلنیکلی موت کی کیفیت میں پہنچایا گیا ۔ یہ کیفیت ایسے ہی ہے جیسے کسی کی حقیقی موت واقع ہوجائے لیکن اس کی خاص بات ہے کہ سی پی آر مشین اور ادویات کی مدد سے ان کی زندگی دوبارہ بحال کی جاسکتی ہے۔

تجربات میں شامل سب افراد نے ملتے جلتے قریب المرگ تجربات بیان کیے جن میں اوپر اٹھ جانے بہت سکون اور راحت محسوس ہونے اور جسم مردہ ہونے کے باوجود سب احوال کا مشاہدہ کرنے کی کیفیات شامل ہیں ۔ تحقیق کے سربارہ ڈاکٹر برتھولڈایکرمین کا کہناتھا کہ ان تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ جسم مردہ ہونے سے زندگی کا اختتام نہیں ہوتا بلکہ انسان ایک لطیف حالت اور کیفیت میں چلاجاتا ہے اور ایک نئی زندگی کا آغاز ہوجاتا ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,418
ری ایکشن اسکور
2,736
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مصنوعی موت ، حقیقی موت نہیں!! یہ جو کچھ بھی تھا حقیقی موت کےحالات کو بیان نہیں کرسکتا!! حقیقی موت کے بعد کوئی انسان تو زندگی نہیں دے سکتا!!
اب کچھ جذباتی مسلمان ، جیسا کہ اکثر ہوتا ہے اسے بنیاد بنا کر اسلام کو ثابت کرنے کی سعی کرنے لگیں، تو انہیں کون سمجھائے پھر موت کے بعد جلا اٹھنے اور زندگی دینے کااختیار بھی ان سائنسدانوں کو ماننا پڑے گا!! فتدبر!!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,426
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مصنوعی موت! میں انسانی دماغ کام کر رہا ہوتا ھے مگر پاورلیس ہونے کی وجہ سے کمانڈ نہیں کر سکتا، قومہ کا مریض ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا دماغ کام کر رہا ہوتا ھے، اس کے ساتھ باتیں کریں وہ سنتا ھے سوچتا ھے مگر پاور نہ ہونے کی وجہ سے رپلائی نہیں کر سکتا اس کا اظہار وہ اپنے آنسوؤں سے کرتا ھے۔ مصنوعی موت کچھ نہیں۔

والسلام
 
Top