• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مروّجہ محفل قراء ت…ناقدانہ جائزہ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
قاری محمد شریف رحمہ اللہ توضیحات مرضیہ ص۶۶پر لکھتے ہیں کہ
’’اب اختلاط عجم سے بڑا انقلاب اور بالخصوص اس حرف (ضاد)کے تلفظ میں تو بہت ہی کوتاہی ہو رہی ہے جیسا کہ ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ موجودہ قراء عرب کی تلاوت سن کر اس بات کاپتہ چلتا ہے اور ایک ضاد ہی کیا اب تو اور بھی بہت سی فاش غلطیاں ان سے سننے میں آتی ہیں۔ لہٰذا اب معیار صحت صرف علماء محققین کا کلام اور ان کا تلفظ ہی بن سکتا ہے عام قراء عرب کانہیں۔‘‘
(٢٣) قراء کرام کو سکون اور متانت کے ساتھ تلاوت کرنا چاہئے غیر ضروری حرکات سے اجتناب کرناچاہیے آج کل ایک اور رسم بھی شروع ہوچکی ہے کہ آیات کو پڑھتے ہوئے ہاتھوں کے اِشاروں سے اس کی ترجمانی کی جاتی ہے یاجب قاری صاحب لمبا سانس لیتے ہیں تو سامعین ہاتھ اٹھااٹھا کر، کھڑے ہوکر اور نعرے لگا کر داد دیتے ہیں تو قاری صاحب ہاتھ کے اشارہ سے ان کاشکریہ اداکرتے ہیں کبھی زبان سے، کبھی ہاتھ کو سینے پر یا سر پر رکھ کر۔ اسی طرح دوران تلاوت کبھی پانی مانگا جاتاہے اور کبھی الفاظ (غیر قرآن) سے ان کا شکریہ ادا کیا جاتاہے یا اس طرح کی کوئی بات کی جاتی ہے جس سے قطع لازم آجاتا ہے اور دوبارہ تلاوت کے لیے تعوذ پڑھنا چاہئے مگر نہیں پڑھا جاتا یابعض دفعہ سامعین کی جانب سے پڑھی گئی آیت کو دوبارہ پڑھنے کی درخواست کی جاتی ہے اور قاری صاحب بھی اس پر عمل کرتے ہیں گویا کہ جو باتیں پہلے مشاعرے یا قوالی کے دوران دیکھنے میں آتی تھیں وہ دھیرے دھیرے محفل قراء ت کے دوران بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٢٤) خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ جل شانہ‘ نے ہمیں ترتیل کا حکم فرمایا ہے اس میں تجوید اور وقف دو ہی چیزیں ہیں ان پر تو سختی سے عمل ہونا چاہئے اور خوش آوازی کو امر زائد کے درجہ میں رکھ کر اسے تابع تجوید بنانا چاہئے اور سانس کو تجوید میں شامل نہ کرنا چاہئے۔ گو آج کل اس کی بہت ’ڈیمانڈ‘ہے۔ سامعین بھی گھڑی پر نظر رکھتے ہیں اور اسے اچھاقاری سمجھتے ہیں جو پڑھتے ہوئے لمبا سانس لے اور قاری صاحب بھی اس ’ڈیمانڈ‘ کو پورا کرنے کے لیے کشادگی سانس کے لیے دوائی کا سہارا لیتے ہیں۔یہ ساری چیزیں عیوب تلاوت ہیں ان سے سمِ قاتل کی طرح پرہیز کرناچاہئے۔
غرضیکہ ترتیل (تجوید و وقف) جواصل ہے اسے اصل کے درجہ میں رکھا جائے خوش آوازی اور سانس کو امر زائد مستحسن کے درجہ میں رکھاجائے اور عیوب تلاوت کو اپنی جگہ رکھا جائے تو یہ عین عدل ہوگا بصورت دیگر وضع الشيء في غیر محلہ کے تحت ہم سے بڑا ظالم کون ہوگا؟
اُمید ہے کہ مندرجہ بالا گذارشات کو ریا، عقیدت، شہرت، خود غرضی اور طمع و لالچ کی عینک اتار کر خلوص اور چشم فن (تجوید)سے دیکھا جائے گا ۔اللہ جل شانہ‘ ہمیں محفل قراء ت میں صحیح معنوں میں تلاوت و آداب تلاوت کی توفیق عنایت فرمائیں۔ آمین ثم آمین!
مانو نہ مانو جانِ جہاں اختیار ہے
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے جاتے ہیں​

٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا ۔
''قرآن کریم کو قواعد موسیقی پر پڑھنے کی شرعی حیثیت''
محترم عبد الوحید ساجد صاحب ،
مضمون کے شروع میں بالا عنوان سے ایک تحریر کا ذکر کیا گیا ہے ۔
یہ تحریر اگر فورم پر موجود ہے تو دھاگہ ( لنک ) عنایت فرمائیں ۔
اللہ آپ کی محنت و کاوش کو قبول فرمائے ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا ۔

محترم عبد الوحید ساجد صاحب ،
مضمون کے شروع میں بالا عنوان سے ایک تحریر کا ذکر کیا گیا ہے ۔
یہ تحریر اگر فورم پر موجود ہے تو دھاگہ ( لنک ) عنایت فرمائیں ۔
اللہ آپ کی محنت و کاوش کو قبول فرمائے ۔
جی خضر حیات بھائی،
یہ مضمون فورم پر یہاں موجود ہے:

http://forum.mohaddis.com/threads/5153/
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ماشاء اللہ
اللہ یبارک فیک!
 
Top