• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسالب المثالب

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
مسالب المثالب
مصنف
صاحبزادہ برق التوحید
Title Page --- Masalib-ul-Mathalib.jpg
تبصرہ

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا درخشاں دور ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و امان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گرد و غبار میں روپوش ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کر کے ان کے خلاف کیے جانے والے اعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مسالبُ المثالب حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما پر مطاعن کی حقیقت‘‘ مولانا صاحبزادہ برق التوحیدی حفظہ اللہ کے ماہنامہ ’’ التوحید ‘‘ میں قسط وار مضامین کی کتابی صورت ہے اس میں انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر ان کے معاندین و طاعنین کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات اور پھیلائے جانے والے شکوک کا جائزہ لیا ہے۔ فاضل مصنف نے ہر اعتراض کے ایک سے زائد جوابات دئیے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مولانا برق توحیدی صاحب کی تحقیقی و تصنیفی ، دعوتی و تدریسی اور صحافتی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و عافیت ،ایمان و سلامتی والی لمبی زندگی دے۔آمین (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
خطبۃ الکتاب 7
تقریظ 9
حرف آغاز 12
مسالب المثالب مطاعن معاویہ﷜ کی حقیقت 23
منبر نبوی پر بنو امیہ کی حرکات 33
بنو امیہ وغیرہم سے کراہت 51
بعض صحابہ﷢ کے تاثر کی حقیقت 55
جہادی مہمات میں شرکت 73
لطیف انداز محبت و قرابت 75
عطیات و ہدایا 77
مارقین و قاسطین سے جنگ 86
حدیث تقتلہ الفنۃ الباغیۃ کی بحث 93
روایت قاتلہ وسالبہ فی النار کا حکم 130
قاتل کون 135
اسنادی حیثیت 136
حضرت عمار﷜ اور سب و شتم 139
خوارج کا تعارف 158
دعوی اور دعوت 187
الائمۃ المضلین کون 195
حب علی﷜ ایمان ہے 201
شراب نوشی کے بہتان کی حقیقت 206
روایت علی غیر سنتی اور غیر ملتی کی حیثیت 214
روایت اللہم العن القائد و السائق کا حکم 215
روایت لعن اللہ القائد و المقود کی حقیقت 220
تبدیلی سنت کا بہتان 221
روایت اذا رایتہم معاویۃعلی منبری کی حیثیت 223
علامہ البانی کا موقف 244
ترک سنت کا اتہام 265
کیا امیر معاویہ﷜ سودخور تھے 271
رشوت ستانی کا الزام 275
حضرت علی﷜ کو سب وشتم 278
حدیث حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حیثیت 287
اسنادی جائزہ 289
امام ابن تیمیہ سے استدلال کی حقیقت 298
عجیب بلکہ لا یعنی طعن 314
ذرا تصور کیجیے 334
خاتمہ کلام 338
 
Top