• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد حرام میں حادثہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
ٹاور کرین حادثہ کی تمام تصاویر سپوئلر میں دیکھیں، انسانی جانی نقصان والی تصاویر نہیں لگائیں۔





















ٹاور کرین گرنے سے پہلے طوفان کی ویڈیو دیکھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹاور کرین گرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ھے۔





 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
انا للہ وانا الیہ راجعون!!!
اللہ تعالی فوت ہونے والے مسلمین کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ اور ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے - آمین!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
مکہ مکرمہ کے حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے خون کی اشد ضرورت کے اعلانات سوشل میڈیا میں پهیلنے کے بعد مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں سعودی نوجوان قطار لگاکر خون عطیہ کرنے کے انتظار میں کهڑے ہیں.
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
حرم شریف میں کرین گرنے سے 107 عازمین شہید، 200 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک جمعـء 11 ستمبر 2015



حادثہ مکہ معظمہ میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث پیش آیا، عرب میڈیا

مکتہ المکرمہ: حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین حج شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 14پاکستانی عازمین بھی شامل ہیں۔



عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باعث پیش آیا، حرم شریف میں نماز مغرب کے اوقات میں طوفانی بارش جاری تھی کہ اس دوران تعمیراتی کام کے دوران کرین گر گئی، حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔





عرب میڈیا کے مطابق مکہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صحن حرم میں صفا کے باہر کے حصے میں پیش آیا اور اس دوران آسمانی بجلی بھی گری جب کہ حادثے کے وقت خانہ کعبہ میں 30 ہزار عازمین موجود تھے۔




دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی عیادت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ادھر وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سعودی عرب کے حج مشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزرات میں ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے معلومات کے لیے 8001166622 اور 042111725425 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث موصلاتی رابطوں میں تعطل ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

فیض بھائی آپ جو فرما رہے ہیں شائد یہ بھی درست ہو۔

پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ کرین نہیں ٹاور کرین ھے، اس کے گرنے کی وجہ اندھی اور طوفان نہیں کیونکہ وہاں ایسی بیسیوں ٹاور کرین لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، ویڈیو کلپس سے بھی دیکھیں تو یہ ٹاور کرین ٹوٹی نہیں بلکہ فاؤنڈیشن سے اکھڑی ھے، اس کی فاؤنڈیشن اس کے لوڈ اور گریویٹی کے مطابق ناقص ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ھے، جس پر کنسلٹنگ انجینئرز قصور وار ہونگے جنہوں نے اسے پاس کیا اور دوسرے نمبر پر کنٹریکٹنگ انجینئرز۔

کمپنی بن لادن ھے، تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے اگر ایسا ھے تو جو بھی ہوا اس پر بہت افسوس ھے۔

والسلام
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے -
الله رب العزت سے دعا ہے کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کو بغیرحساب کے جنّت الفردوس میں داخل کرے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے (آمین)-
 
Top