• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد میں جانے کی سنتیں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مسجد میں جانے کے لیے جلدی کرنا:
ارشاد نبوی ﷺ ہے:
’’اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے پھر اس کے لیے انہیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گزریں ۔اور اگر انہیں پتہ چل جائے کہ نماز کے لیے جلدی جانے میں کتنا ثواب ہے تو وہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں ۔اور اگر انہیں خبر لگ جائے کہ عشاء اور فجر کی نمازوں میں کتنا اجرو ثواب ہے تو وہ ہر حال میں ان نمازوں کو ادا کرنے کے لیے آئیں اگرچہ انہیں گھٹنوں کے بل کیوں نہ آنا پڑے۔‘‘ (بخاری،مسلم)
مسجد کی طرف جانے کی دعا پڑھنا:
((اللہم اجعل فی قلبی نورا ،وفی لسانی نورا،واجعل لی فی سمعی نورا،واجعل فی بصری نورا،واجعل من خلفی نورا ومن امامی نورا،واجعل من فوقی نورا ومن تحتی نورا،اللہم اعطنی نورا))
’’ اے اللہ!میرے دل میں،میری زبان میں،میرے کانوں میں،میری نظر میں،میرے پیچھے،میرے آگے،میرے اوپر اور میرے نیچے نور کردے اور مجھے نور عطا فرما۔‘‘
سکون اور وقار کے ساتھ چلنا:
ارشاد نبوی ﷺ ہے:
’’جب تم اقامت سن لو تو نماز کی طرف جاؤ اور تم پر سکون اور وقار لازم ہے۔‘‘ (بخاری،مسلم)
سکون سے مراد ہے حرکات میں ٹھہراؤ پیدا کرنا اور بے ہودگی سے بچنا اور وقار سے مراد ہے نظر کو جھکانا،آواز کو پست رکھنا اور ادھر اُدھر نہ دیکھنا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مسجد کی بعض سنتیں پہلے ذکر ہوچکی ہیں اب کچھ مزید سنتیں ذکر کی جاتی ہیں۔
مسجد کی طرف چل کر جانا:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹاتا اور درجات کو بلند کرتاہے ؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ !تو آپ ﷺ نے کئی چیزیں ذکر فرمائیں،ان میں سے ایک یہ تھی مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا۔‘‘ (مسلم)
مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا:
درو شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:
((اللہم افتح لی ابواب رحمتک))
’’اے اللہ !میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ (نسائی ،ابن ماجہ،ابن خزیمہ اور ابن حبان)
مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں اندر رکھنا:
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ :
’’رسول اللہ ﷺ کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ ہے کہ جب تم مسجد میں داخل ہونے لگو تو پہلے دایاں پاؤں اندر رکھو اور باہر نکلنے لگو تو پہلے بایاں پاؤں باہر رکھو۔‘‘ (الحاکم:صحیح علی الشرط مسلم،)
پہلی صف کے لیے آگے بڑھنا:
ایک حدیث میں ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا :
’’اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے،پھر اس کے لیے انہیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گزریں۔‘‘ (بخاری ،مسلم)
تحیتہ المسجد پڑھنا:
ارشاد نبوی ﷺ ہے :
’’تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعات نماز ادا نہ کرلے۔‘‘ (بخاری ،مسلم)
مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھنا:
درو شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:
((اللہم انی اسئلک من فضلک))
’’اے اللہ!میں تجھ سے تیرے فضل کاسوال کرتا ہوں۔‘‘ (مسلم،نسائی)
مسجد سے نکلتے ہوئے پہلے بایاں پاؤں باہر رکھنا:
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ :
’’رسول اللہ ﷺ کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ ہے کہ جب تم مسجد میں داخل ہونے لگو تو پہلے دایاں پاؤں اندر رکھو اور باہر نکلنے لگو تو پہلے بایاں پاؤں باہر رکھو۔‘‘ (الحاکم:صحیح علی الشرط مسلم،)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ عبدالرشید بھائی۔
آپ نے ایک ہی موضوع پر دو الگ دھاگے بنا دئے تھے۔ ازراہ کرم جس حد تک ممکن ہو ایک وقت میں ایک موضوع پر ایک ہی دھاگے میں تفصیلات ہوں تو بہتر ہے۔ تاکہ دیگر احباب کو ایک ہی جگہ پر پڑھنے کو مواد مل جائے۔
 
Top