• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد میں عید کی نماز ادا کرنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,079
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
عيد کی نماز کھلے اور وسیع میدان میں ادا کرنا سنت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے باوجود کھلے میدان میں نماز عید ادا کی ۔

سیدناابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى إِلَى الْمُصَلَّى فَأَوَّلُ شَيْءٍ يَبْدَأُ بِهِ الصَّلَاةُ (صحیح البخاری، العیدین: 956)
’’نبی ﷺ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن عیدگاہ تشریف لے جاتے تو پہلے جو کام کرتے وہ نماز ہوتی۔‘‘
  • اگر کوئی عذر ہو جیسے بارش وغیرہ کی صورت میں ، یا لوگ بڑھاپے وغيره کی وجہ سے عیدگاہ نہ جا سکتے ہوں، تو مسجد میں پڑھنا بھی جائز ہے۔
والله أعلم بالصواب.
 
Top