• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد نبوی ۔۔میں وزیراعظم کی نواسی کے نکاح میں حق مہر 32روپے رکھا گیا

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
سلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی بڑی نواسی مہرالنسا صفدر جن کا نکاح ماہ رواں میں مسجد نبوی میں روضہ رسول سرور کائنات ﷺ کے قدمین پاک میں انجام دیا گیا،
شرعی حق مہر مقرر کیا گیا جس کی مالیت بتیس روپے رکھی گئی۔
نکاح کی تقریب 27رمضان المبارک کو نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی جس میں 17 افراد شریک ہوئے، ان میں خواتین بھی شامل تھیں جو مسجد نبوی کے باپردہ حصے میں موجود رہیں۔دلہن کی طرف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے گواہ کی حیثیت سے دستخط ثبت کئے۔ مہرالنسا صفدر کا عقد رحیم یار خان کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت چوہدری منیر احمد کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ ہوا ہے۔اس تقریب میں وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں،صاحبزادیوں جن میں مریم نواز شریف بھی شامل تھیں، خاتون اول محترمہ کلثوم نواز، دلہن کے والد کیپٹن محمدصفدر ، ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ شریک ہوئے۔
چوہدری منیر احمدان کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ بھی اس موقع پر موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 27 ویں روزے کو عقد کی خوشی میں افطار عشائیہ اپنی اقامت گاہ پر ترتیب دیا جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دلہن کے والد رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمدصفدر کا کہنا ہے کہ نکاح مسنونہ کا حضورنبی اکرمﷺ اور آپ کے دو خلفائے راشد حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمرفاروق کے قدمین مبارک میں ہونا ان کے اور دلہن کے خاندان کیلئے زندگی کی بڑی سعادتوں میں سے ایک ہے۔ اس نکاح کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہوئی کہ کیپٹن صفدر کی چھوٹی صاحبزادی آنسہ ماہ نور صفدرجس کی عمر تقریبا نو سال ہے، کا نام بعض اخبارات میں دلہن کے طور پر شائع ہوگیا، جس پر ماہ نور نے گھر پر شدید احتجاج کیا اور اپنے نانا سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے ان کی باجی کا نام شائع کرنے کی بجائے اس کا نام شائع کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق معلوم ہو اہے کہ وزیراعظم نے اپنی لاڈلی نواسی کو مطمئن کرنے کیلئے اس کی بعض معصوم فرمائشوں کو پورا کیا۔
لنک
 
Top