• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمانان ہند آپ اور ہم

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
امل صاحب کی نظم سے متاءثر ہوکر میری یہ تک بندی بھی ملاحظہ فرمائی

مسلمانان ہند اور ہم
ہم سے بچھڑے جو تم
اقلیت رہ گءے
یوں اکیلے ہی پھر
اتنے غم سہہ گءے
اور ہم
خواب لے کر آءے تھے
کل جو یہاں
سَیلِ الحاد و عصیاں کے طوفان میں
کب کے ۔۔۔۔وہ بہہ گءے
بے سدھ و دم بخود
ہم جہاں سے چلے تھے
وہیں رہ گءے

انا للہ وانا الیہ راجعون
مسلمانان ہند آپ اور ہم


ہمیں چھوڑ کر جو گئے تم
ہم دیکھتے ہی رہ گئے
یوں مرد مجاھد کی طرح
کتنے ہی زخموں کو ہم سہہ گئے
اور تم
خواب خرگوش میں سوگئے
کل جوتم اور ہم نے
سنہرے سپنے سجائے تھے
وہ کب کے
مغرب و مشرق کے طوفان میں بہہ گئے
اوراب
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے
اس طرح گھر سے بے گھر ہوگئے
دل کےارماں آنسوؤں میں بہہ گئے

ولاتنازعوا فتفشلوا وتذھب ریحکم ۖ
 
Top