• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمانوں سے وصول کئے جانے والے ٹیکس کی شرعی حیثیت

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ٹیکس پر پاکستان میں جو طریقہ کار ھے وہ کسی بھی طرح درست نہیں۔ برطانیہ میں ٹیکس پر جو طریقہ کار ھے وہ سب سے بہتر ھے۔

پاکستان میں جو ٹیکس دیتا ھے اس کی اگر جاب چلی جائے یا کاروبار تباہ ہو جائے اس کے بعد وہ بے کار ھے۔
برطانیہ میں جو ٹیکس دیتا ھے اس پر اس کی تنخواہ یا آمدنی پر ایک لمٹ مقرر ھے کہ یہاں سے نیچے اگر ارننگ ھے تو پھر اس سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، اس کے بعد ایک اور لمٹ ھے اس لمٹ میں وہ حکومت کو ٹیکس دے گا مگر حکومت اسے اس کے بدلے اسے دوسرے نام سے مدد کے طور پر اسے فنڈز دے گی جس سے وہ اپنی فیملی کی بہتر طریقہ سے کفالت کر سکے، مگر ٹیکس اس سے وصول ہو گا۔ اس کے اوپر ایک رینج ھے اس پر بات نہیں کرتے ابھی۔ ان تینوں صورتوں میں اگر کسی کی جاب چلی جاتی ھے یا کاروبار ختم ہو جاتا ھے تو اگلی جاب ملنے تک یا کاروبار شروع کرنے تک کسی جگہ نہیں جانا صرف ایک فون کال کر کے حکومت کے اس ادارہ کو اطلاع کرنی ھے اس کے بعد کچھ کاغذی کاروائی کے تنخواہ سے زیادہ اخراجات ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔ گھر اگر کرایہ پر ھے تو اس کا کرایہ بھی حکومت دے گی، اگر قرض لیا ہوا ھے یا قسطوں پر کچھ لیا ہوا ھے تو اس کی ادائیگی بھی حکومت کرے گی۔ ٹیکس کا فائدہ یہ ھے یہاں، کل کی فکر نہیں کسی کو۔ اگر حکومت ٹیکس لیتی ھے تو پھر اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچاتی ھے۔

والسلام
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
اسلامی حکمرانوں کاٹیکس عا ئد کرنا شرعی نقطہءنظرسے حقیقتا ایک بہت بڑا جرم ہےاس کی سگینی کے حوالے سے برادرم نے جو نصوص نقل فرمائی ہیں وہ باالکل بجاہیں تاہم اس سلسلے میں چند ایک معرضات پیش کرناضروری سمجھتاہوں اول یہ کہ ٹیکس اس وقت الینا جائز ہے جب اسلامی حکومت کی مجبوری ہوکیونکہ مجبوری میں شرعی احکام حلال ہوجاتے ہیں البتہ موجودہ حکومتیں کہاں تک مجبور ہیں یہ ایک الگ مسئلہ ہے دوسری بات یہ ہے کہ مجودہ اسلامی ریاستوں کے سربراہان کی بعض خلاف شرع امور کی بناپر تکفیروتردید کرنا محل نظرہے ۔
اول یہ کہ ٹیکس اس وقت الینا جائز ہے جب اسلامی حکومت کی مجبوری ہوکیونکہ مجبوری میں شرعی احکام حلال ہوجاتے ہیں
جب اسلامی حکومت ہوگی اور وہ مسلمانوں پر ٹیکس لگائے گی تو اللہ اس سے یقینا سوال کرے گا۔آپ تو فی الحال اس فتوے کے بوجھ کے نیچے نہ آئیں ۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
ٹیکس پر پاکستان میں جو طریقہ کار ھے وہ کسی بھی طرح درست نہیں۔ برطانیہ میں ٹیکس پر جو طریقہ کار ھے وہ سب سے بہتر ھے۔
حضرت آپ ٹیکس کی حرمت کے قائل نہیں؟ اگر ہیں تو پھر حرام چیزوں میں سے کسی ایک کا دوسرے سے بہتر ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ حرام تو حرام ہے!!!
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
''حضرت عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺکو فرماتے ہوئے سنا کہ صاحب مکس (یعنی ٹیکس وصول کرنے والا)جنت میں داخل نہیں ہوگا یعنی دسواں حصہ لینے والا''۔
(سنن الترمذی، ج 3،ص:30,رقم:574۔مسنداحمد،ج:35،ص:166،رقم:16656)
مسلمانوں سے وصول کئے جانے والےٹیکس کی شرعی حیثیت
جمع وترتیب :شیخ ابویاسر السندی حفظہ اللہ
پی ڈی ایف فارمیٹ میں:
http://www.box.com/s/3ift6qvfzy2wcdcetdnq

آن لائن ریڈنگ
http://www.scribd.com/doc/131962100/Musalmano-Say-Liyai-Janay-Walay-Tex-Ki-Sharai-Haisiyat
 
Top