عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
اسلامی تاریخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اورپاکیزہ نمونہ پیش کرتی ہے۔آج جب زمانہ بدل رہا ہے،مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے، تہذیب مغرب کی دلدادہ مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزیدہ خواتین کے اسوہ حسنہ کوچھوڑ کر گمراہ اور ذرائع ابلاغ کی زینت خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں۔ہمیں اپنے اسلاف کی خدمات کو پڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام کے ہردور میں عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے ،اور بڑے بڑے عظیم کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ کی زندگیاں ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ان کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے نہ صرف دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ ہیں ،بلکہ موجودہ دور کےتمام معاشرتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے بھی ضامن ہیں۔ زیر نظر کتاب کے پہلے حصے''مسلمان خواتین کے لیے اسوۂ صحابیات '' میں مولانا عبد السلام ندوی ،او ر دوسرے حصے ''مسلمان عورتوں کی بہادری '' میں سید سلیمان ندوی نے دور حاضر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ازواج مطہرا ت طیباتؓ ، اکابر صحابیات ؓاو ر نامور مسلمان بہادرخواتین کے مستند اور مؤثر واقعات کو ایک جگہ مرتب کردیا ہے، تاکہ دور حاضر کی خواتین اورلڑکیاں ان کی اخلاقی،معاشرتی اوربہادری کے واقعات کو اپنے لیے نمونہ بنا ئیں،اور ان کی زندگیوں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔(م۔ا)مسلمان خواتین کے لیے اسوہ صحابیات رضی اللہ عنہن
مصنف
مولانا عبدالسلام ندوی
ناشر
ادارہ مطبوعات خواتین لاہور
تبصرہ
Last edited: