ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
مسلمان لڑکی سے ............!
اے تو کہ ہے اخلاق کے پھولوں کا خزانہ
دنیا بڑی پر پیچ ہے نازک ہے زمانہ
دنیا بڑی پر پیچ ہے نازک ہے زمانہ
سورج کی کرن تیرے تقدس کی ہے شاہد
کلیوں کی زبان پر تری عصمت کا فسانہ
کلیوں کی زبان پر تری عصمت کا فسانہ
نغمہ بہ ہر انداز ہے برہم کن جذبات
برط کی صدا ہو کہ پیانو کا ترانہ
برط کی صدا ہو کہ پیانو کا ترانہ
تہذیب گناہوں کے دوراہے پہ کھڑی ہے
تعلیم فقط مکر ہے، اصلاح بہانہ
تعلیم فقط مکر ہے، اصلاح بہانہ
کاغذ کے ہیں یہ پھول نہ خوشبو نہ طراوت
افرنگ کی تہذیب کے دھوکے میں نہ آنا
افرنگ کی تہذیب کے دھوکے میں نہ آنا
آتے ہیں تری سمت بھڑکتے ہوئے شعلے
شعلوں سے ذرا دامنِ تقدیس بچانا
شعلوں سے ذرا دامنِ تقدیس بچانا
اسلام کو اب تک ترے کردار پہ ہے ناز
جذبات کو اخلاق کا پابند بنانا
جذبات کو اخلاق کا پابند بنانا
بشکریہ محمد آصف مغل بھائی