• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان کیلئے نصاریٰ کا شعار اپنانا

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارا اس مسلمان کے بارے میں اختلاف ہوگیا جو عیسائی کا مذہبی نشان صلیب پہنتا ہے۔ ہم میں سے کچھ نے کہا''ہم اس سے بحث کئے بغیر اسے کافر قرار دیتے ہیں '' بعض نے کہا''بلکہ ہم اس سے بحث کریں گے اور اسے بتائیں گے کہ یہ عیسائیوں کا مذہبی نشان ہے۔ پھر بھی اگر وہ صلیب پہننے پر اصرار کرے گا تو ہماسے کافر قرار دیں گے۔ ''
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

واضح رہے کہ غیر مسلموں کی مشابہت اختیار کرنا' ان کی نقالی کرنا گناہ اور مسلمان کی شان کے خلاف ہے' پھر خصوصاً کفار کے مذہبی شعار میں ان کی مشابہت اختیار کرنا یا ان کا کردار ادا کرنا اور اس نوعیت کے دوسرے ایسے امور (جن کی سرحدیں کفر سے ملتی ہیں) کا مرتکب ہونا ضلالت اور کفر کا باعث ہے۔
حدیث مبارکہ میں ہے ' حضور ا نے ارشاد فرمایا:
"جوشخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے (وہ کل قیامت کے دن) انہیں میں سے ہوگا"۔ (مشکوٰة:۳۷۵)
امت مسلمہ کا قرناً بعد قرن اس بات پر اتفاق رہا ہے کہ باری تعالی کے علاوہ ایسی چیزوں کی عبادت' پرستش اور ان کوسجدہ کرنا(چاہئے تعظیماً کیوں نہ ہو) جو کفار کے شعار اور خاص کفر کی علامات ہیں' جیسے بت' چاند' سورج اور صلیب وغیرہ باجماعِ امت کفر وشرک ہے' اس کا کرنے والا کافر ومرتد ہے' اگرچہ اس کا مرتکب عبادت کی نیت نہ رکھتا ہو' کیونکہ شریعت کامدار ظاہر عمل پر ہے۔ البتہ ممکن ہے کہ عند اللہ سبحانہ تعالی وہ شخص مومن ہو' مگر دنیوی احکام کے لحاظ سے اس کا مرتکب کافر شمار ہوگا'
 
Top