• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلم عورتوں کا منگل سوتر پہننا

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
بعض مسلم احباب کے ذریعہ یہ معلوم ہواہے کہ ان کے علاقے میں شادی میں مسلم خواتین ایک ہار کا استعمال کرتی ہیں جس طرح ہندؤں میں منگل سوتر ہوتا ہے ۔توکیا مسلم عورتیں منگل سوتر کا استعمال کرسکتی ہیں ؟

منگل سوتر واقعی ہندؤں کے یہاں مذہبی علامت ہے ، اس میں کوئی دو رائے نہیں ۔ لڑکے کا لڑکی کے گلے میں منگل سوتر ڈالنا نکاح کے معنی میں سمجھاجاتا ہے ۔ آج بھی عشق ومحبت میں بھاگنے والے گلے میں منگل سوتر ڈال کر شادی بیاہ کرلیتے ہیں۔
مجھے پرنٹ میڈیا کے ذریعہ معلوم ہواکہ ممبئی کی سیریل اداکارہ ثنا شیخ کے سندور لگانے پہ جب مسلم طبقہ نے آواز اٹھائی تھی تو انہوں نے کہا کہ جب میرا سندور لگانا حرام ہے تو میرا سیریل کیوں دیکھتے ہو؟ مزید انہوں نے کہاکہ میری ماں اور نانی منگل سوتر کا استعمال کرتی ہیں اور یہ ان کے سہاگ کی علامت ہے ۔
اس واقعہ سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ واقعی بعض مسلم عورتوں میں بھی اسی ہندوانہ عقیدے کے تحت منگل سوتر کا استعمال پایا جاتاہے ۔
اور یہ واضح ہے کہ ہندو کے یہاں منگل سوتر مذہبی شعار وعلامت ہے ۔ اسلام نے ہمیں کسی غیرقسم کی نقالی اور مشابہت اختیار کرنے سے منع کیاہے ۔
عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ (صحيح أبي داود:4031)
ترجمہ: سیدنا عمررضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے ۔
گویا ہندو کی طرح منگل سوتر کا استعمال ناجائز ٹھہرے گا ، ہاں اگر صرف ہار ہو، کوئی ہندوانہ عقیدہ نہ ہو تو کسی بھی قسم کا ہار بطور زینت عورت کے لئے جائز ہے ۔

واللہ اعلم

کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Top