• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

امت مسلمہ تاریخ کے ہر دور میں دشمنان اسلام کا ہدف بنی رہی ، دشمن اس پر مسلسل یلغار کرتا رہا اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے پر تلا رہا ، تاریخ میں کئی مواقع ایسے آے کہ محسوس ہونے لگا کہ اب یہ امت زندگی کے افق سے غائب ہو جاے گی ، مگر ہر بار اس نے سنبھالا لیا اور تازہ دم ہو کر تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ نمودار ہوئی ، پچھلی دو تین صدیوں کے حالات کاجا ئزہ لیا جاتا ہے تو اس امت کے جسم سے مسلسل خون ٹپکتا ہوا نظر آتا ہے ، کبھی وہ بے حد کمزور ، نڈھال اور شکست و ریخت سے دو چار ہوتی نظر آتی ہے مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے، جب ہم پچھلی دو صدیوں کے زوال وانحطاط، اور اپنی ذہنی وجسمانی غلامی کی تاریخ کا آج کی صورتحال سے موازنہ کرتے ہیں تو امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے روشن امکانات نظر آنے لگتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسلم نشأۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل‘‘محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں اس بات کو تفصیل سے ذکرکیا ہےکہ مسلمانوں کی ساری کمزوریوں کے باوجود مسلم نشأة ثانیہ کے سنجیدہ امکانات بھی موجود ہیں ۔ اس لیے ہمارا رویہ مایوسی اور ناامیدی کی بجائے محتاط پر امید ی کا ہونا چاہیے ۔اور مسلم نشأة ثانیہ جو آج ایک خواب ہے اگر ہم مسلمان چاہیں اور اس کے لیے صحیح سمت میں جدوجہد کریں تو یہ خواب کل حقیقت میں بدل سکتا ہے۔نیز اس کتاب میں اس سوال کا جواب بھی ہے کہ نیواور جیوورلڈآرڈر کی موجودگی میں عالم اسلام اور ملت اسلامیہ موجودہ ذلت اور پستی سے نکل کر ترقی وعروج سے کیسے ہم کنار ہوسکتی ہے۔موصوف کے ادارہ محدث ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سےدرینہ تعلقات ہیں ۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی تصنیفات کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں امن وسلامتی ، صحت وعافیت والی لمبی زندگی دے ۔آمین (م۔ا)
 
Top