- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 1,118
- ری ایکشن اسکور
- 4,480
- پوائنٹ
- 376
اللہ تعالی کی توفیق سے قرآن و حدیث کی نشرو اشاعت کو عام کرنےکی خاطر اہلحدیث علماءدن رات محنتیں کر رہے ہیں ،اللہ تعالی مزید طاقت اور اہمت سے نوازے آمین۔
انٹر نیٹ کو بھی قرآن و حدیث کی نشرو اشاعت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے والحمدللہ۔
اور فورمز کی اہمیت پر کچھ گزارشات اور تجاویز کرنا چاہتا ہوں ،تاکہ تمام اہلحدیث علماء کرام ان کے ذریعے پوری دنیا میں قرآن وحدیث کا پرچار کریں ۔ان کا مخاطب سب سے پہلے میں خود ہوں پھر دیگر اہل حضرات!
1:اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ فورمز پر ٹائم دیں،تاکہ نئی نئی تحقیقات اور علمی چیزوں سے اپنے آپ کو منور کیا جائے ۔
2:ہر اہل علم ایک مستقل سلسلہ شروع کرے اس طرح تھوڑے وقت میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور جب ہر اہل علم ایک خاص چیز پر لکھے گا تو دوسرے وہ نہ لکھیں بلکہ وہ الگ موضوعات پر توجہ دیں۔
3:چاروں فورمز پر موجود اہل علم کا آپس میں مشورہ کرتے رہنا چاہئے ،کہ کیا کام کیا جائے جس کی اہمیت ہو اس پر توجہ دینی چاہئے ۔
4:اگر سارے اہل علم فرق باطلہ پر لکھنا شروع کر دیں یہ بھی صحیح نہیں ہے ،یعنی ساروں کو الگ الگ میدان متعین کرنا ہو گا اور جس پر ابھی تک کام نہیں ہو سکا اس پر کام کرنا ہو گا۔
5:فورمز پر موجود علماء اہلحدیث پوری دنیا سے ہی موجود ہیں جس کو اپنے علاقے میں جو مسئلہ ،مشکلات درپیش ہوں ان کو اسی وقت فورمز پر شیئر کرے اور تمام اہل علم اس مسئلہ کا حل نکال کر پیش کریں ۔
6:آپس میں ایک دوسرے سے انتہائی اچھا تعلق ہونا چاہئے یہ نہیں کہ وہ فورم ان کے اور یہ ہمارا ہے ،یہ تقسیم غلط ہے ہمیں آپس میں مل جل کر کام کرنا چاہئے اس کی بڑی ضرورت ہے ۔جزوی اختلاف کے باوجود بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع رہنا اچھا عمل ہے ،اس سے اختلافات مضر ثابت نہیں ہوتے بلکہ آہستہ آہستہ دور ہوتے ہیں
7:
1:اردو مجلس فورم۔
2:صراط الہدی فورم۔
3:محدث فورم۔
4:صادقین فورم۔
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس میں مزید باتوں کا اضافہ کریں ۔بارک اللہ فیکم
آپ کا بھائی
ابن بشیر الحسینوی الاثری