عامر بھائی،
محدث فورم پر موجود تحریروں کے کاپی رائٹس کے سلسلے میں
یہ والا دھاگا ضرور ملاحظہ کیجئے۔
لاگ ان کے بغیر کئی فیچرز اس لئے کام نہیں کرتے کیونکہ مطلوبہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فعال کیا ہی نہیں جا سکتا۔ مثلاً نئی پوسٹ کی جو آپ نے مثال دی۔ اس میں یوں ہوتا ہے کہ جب کوئی یوزر لاگ ان ہوتا ہے، تو ہمارا سسٹم خود بخود یہ دیکھتا ہے کہ آخری دفعہ یہ بندہ فورم پر کب آیا تھا۔ اور آخری آمد کے بعد سے کتنے نئے دھاگے یا نئی پوسٹس کی جا چکی ہیں، وہ نئی پوسٹس ہر یوزر کے لئے علیحدہ اور مختلف ہوتی ہیں۔ جو شخص لاگ ان ہی نہ ہو، اس کی آخری آمد وغیرہ کا معلوم ہی نہیں ہو سکتا، لہٰذا یہ فیچر مہمانوں کے لئے کام نہیں کر سکتا۔ البتہ ایسے لوگوں کے لئے آج کی پوسٹس کے نام سے فیچر ہے وہ اس پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
باقی ہماری جانب سے کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں۔ ہاں، اب جو شخص لاگ ان ہی نہیں ہے وہ پوسٹ بھی نہیں کر سکتا۔ یہ تو مجبوری ہے۔ ورنہ ہر شخص کچھ بھی لکھ کر چلا جائے گا، اور ہم اسے بین یا ٹریک بھی نہیں کر پائیں گے۔ اسپیمرز کی بھرمار ہو جائے گی وغیرہ ۔ تو جو بھی فیچر فعال نہیں ہے وہ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے غیر فعال ہے۔ ورنہ ہماری تو یہی کوشش ہے کہ لوگوں کو جس قدر زیادہ سہولیات اور پرائیویسی فراہم کی جا سکتی ہو، کر دی جائے۔