• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشکل اور مصیبت میں مومن کا کردار

شمولیت
اپریل 06، 2015
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
37
1- مشکل انسانی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے اسے قبول کریں۔
2- مشکل اللہ کی جانب سے آتی ہے لہذا اللہ کے اس فیصلے پرراضی اور خوش ہوں۔
3- مشکل آنے کے بعد جزع فزع نہ کریں۔
4- مشکل آنے کے بعد اس پر صبر کریں اور اللہ سے اس کی مدد طلب کریں۔
5- مصیبت کے خاتمے کے لئے جلدی نہ مچائیں۔
6- سخت مشکل اور پریشانی میں بھی کوئی غلط، ناحق یا نا مناسب بات زبان سے نہ نکالیں۔
7- مشکلات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اور جائز کوشش کریں اور کبھی بھی مایوس نہ ہوں۔
8- مصیبت کے وقت انبیاء کرام اور صحابہ کے کردار پر نظر رکھیں۔
9- مصیبت کے نزول سے قبل اور اس کے بعد دعاؤں کا کثرت سے اہتمام کریں ۔
10- مومن کی زندگی میں خوشی و غم دونوں ہی خیر کا باعث ہوتی ہیں۔
11- مصیبت اور مشکلات پر صبر کرنے کے فوائدپر نظر رکھیں:
1- بے انتہا اجر و ثواب
2- گناہوں سے معافی
3- ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار
4- اللہ کی رحمت کے مستحق
5- رب کی جانب سے سلامتی کا نزول
6- انبیاء کا کام اور عزیمت کی انتہا
7- اللہ کا ساتھ اور اس کی معیت
8- نصرت الہی کے نزول کا سبب

حافظ خلیل الر حمن عبد الستار سنابلی
 
Top