• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصائب و تکالیف پر صبر اور اللہ کی رضا پر راضی رہنا

اُمِ حیا

مبتدی
شمولیت
جون 14، 2025
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
2
سلسلہ وار تربیتی احادیث

موضوع: مصائب و تکالیف پر صبر اور اللہ کی رضا پر راضی رہنا

از: ام حیا

قسط نمبر: 1 / 40
زندگی کے دکھ ، درد اور آزمائشیں… مگر ایمان افروز راہنمائی!

✍ تمہید:
اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ نے ہمیں دکھ اور مصائب میں صبر ، رضا اور اجر کی وہ روشن راہیں دکھائیں ، جو ہمیں حوصلہ بھی دیتی ہیں اور اللہ کے قریب بھی کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں ہم پیش کر رہے ہیں چالیس (40) صحیح احادیث ، جو آزمائشوں میں امید ، تسلی اور قربِ الٰہی کا دروازہ کھولتی ہیں۔

قَالَ اللهُ تَعَالَى:
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
(الأنبياء: 83)

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
"اور یاد کرو ایوب کو، جب اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ: مجھے تکلیف پہنچ چکی ہے، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔"

✍ حدیث نمبر 1
سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"طاقتور مومن ، کمزور مومن کی نسبت اللہ کے نزدیک بہتر اور زیادہ محبوب ہے ، اگرچہ بھلائی دونوں میں ہے۔
تم اس چیز میں رغبت کرو جو تمہیں فائدہ دے ، اور اللہ سے مدد مانگو ، کمزور مت بنو۔
اگر کوئی مصیبت پہنچے تو یہ نہ کہو: کاش! میں یوں کرتا تو ایسا ہو جاتا۔
بلکہ یوں کہو: یہ اللہ کی تقدیر ہے ، وہی کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
کیونکہ "کاش" کہنا شیطان کے لیے (وسوسے کا) دروازہ کھول دیتا ہے۔"

(صحیح مسلم ، کتاب القدر ، حدیث: 6774)

✍ فوائد و نکات:
❶ طاقتور مومن اپنی ذہنی و جسمانی توانائی کو نیکی ، خیر اور برائی سے روکنے میں استعمال کرتا ہے ، جبکہ کمزور مومن یہ سب کچھ نہیں کر پاتا ، اسی لیے طاقتور مومن افضل ہے۔

❷ ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جائز کوشش کرنا پسندیدہ عمل ہے۔

❸ ان قوتوں کا غلط استعمال ، جیسے ظلم یا زیادتی ، اللہ کی ناراضی کا سبب بن سکتا ہے ، اور ایسے انسان کی فضیلت ختم ہو جاتی ہے۔

❹ مومن اگر دنیا کے فوائد بھی حاصل کرے ، تو وہ انہیں نیکی اور دین کی خدمت کے لیے استعمال کرتا ہے ، جو باعثِ اجر ہے۔

❺ کامیابی کے لیے پوری کوشش لازم ہے ، مگر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔
اگر کامیابی ملے تو شکر ، اور اگر نہ ملے تو یقین رکھو کہ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔

❻ ناکامی پر افسوس اور مایوسی میں گِھرنے کی بجائے اپنی غلطی کو پہچان کر آئندہ بہتری کی کوشش کرنی چاہیے۔

❼ شیطان انسان کی ناکامی کو بڑا بنا کر پیش کرتا ہے ، تاکہ وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائے یا شکوہ کرنے لگے ، یہ سب آخرت کو برباد کر دینے والے رویے ہیں۔

❽ بعض اوقات انسان اپنی ناکامی کا الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے ، جس سے حسد ، بغض اور انتقام کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، یہ بھی شیطانی وسوسہ ہے۔


(ماخوذ از: سنن ابن ماجہ، شرح از مولانا عطا اللہ ساجد، حدیث: 4168)

✍ ایمان افروز پیغام:

زندگی میں کبھی بھی ناکامی کو اپنے رب سے دُوری کا سبب نہ بننے دو۔
ہر حال میں اللہ پر بھروسا رکھو ، کیونکہ بعض دروازے صرف صبر اور یقین سے کھلتے ہیں… کاش سے نہیں!


رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
 
Top