سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
یاد رکھیے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں اور کچھ رائے رکھنے کی ۔
جو چیزیں ایمان لانے کی ہوتی ہیں ان میں اختلاف کرنے کا حق نہ مجھ کو ہے نہ آپ کو۔
اور جو چیزیں رائے رکھنے کی ہوتی ہیں ان میں ہر آدمی کی صلاحیت ، علم اور تجربہ اسے ایک مقام پر کھڑا کرتا ہے ۔
اگر آپ کی صلاحیت ، علم اور تجربہ مجھ سے کم یا زیادہ ہے تو آپ مجھ سے دیگر مقام پر کھڑے ہیں ۔ لہذا میں کسی مسئلہ کو جن زاویوں سے دیکھ رہا ہوں ۔ آپ نہیں دیکھ رہے اور آپ کسی مسئلہ کو جن زاویوں سے دیکھ رہے ہیں میں نہیں دیکھ رہا۔
لہذا رائے میں اختلاف ہوجانا فطری ہے ۔
آپ کو اپنی رائے کے اظہار کا اور اس کے لیے دلیلیں دینے کا حق ہے ۔
لیکن
آپ نہ مجھ پر اپنی رائے تھوپ سکتے ہیں نہ مجھ کو اپنی رائے دینے سے روک سکتے ہیں ۔ یاد رکھیے !