• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مضمون چے :سرفراز فیضی

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
نفس امّارہ کی فقاہت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسئی نو جیون کے کے اجلاس میں میں شیخ کفایت کے ساتھ تھا۔
مسجد کے باہر ایک مسئلہ پوچھنے کے لیے ایک بوڑھے چاچا نے روک لیا۔
چاچا: مولانا! پہلے ہم تمباکو کھات رہن۔ پھر مولانا لوگے بتائن کی تمباکو کھائب حرام ہے ۔ تمباکو تو چھوڑ دہن۔ لیکن تمباکو بن رہ نائی جات ہے ۔ کونو راستہ ہے ؟
شیخ کفایت: ناہی کونو راستہ ناہی ہے ۔ تمباکو حرام ہے ۔
چاچا: اگر کچھ پیسہ ویسہ صدقہ کَے دی تو کھائے سکت ہن؟
شیخ کفایت: ناہی
چاچا: لیکن مولانا روجا (روزہ) میں تو یس رہت ہے کہ جے روجا نہ رکھ پاوے تے پیسہ صدقہ کے دیے ۔ تمبکوو میں چلک چاہیں یس۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ظلم کی انتہاء ہے ۔

.................
ڈاکٹرز ، انجینئنرز اور ایڈووکیٹس جنہوں نے عصری تعلیمی اداروں سے علم حاصل کیا ہے وہ اپنی اپنی فیلڈ چھوڑ کر دعوت دین کے میدان کو "مشق ستم" بنا رہے ہیں اور دین کا تیاپانچہ ہورہا ہے ۔
اور جنہوں نے دینی مدارس سے دین کا علم حاصل کیا ہے وہ عصری تعلیمی اداروں کی طرف دوڑے جارہے ہیں ۔
ہم نے مدارس ڈاکٹر اور انجینئزر حاصل کرنے کے لیے نہیں تعمیر کیے تھے ۔ ان مدارس سے ہمیں علماء ، محدثین ، فقہاء اور دعاۃ ، ائمہ اور خطباء چاہیے ۔
ڈاکٹروں اور انجینئروں والی خدمات تو ہم کافروں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں لیکن علماء تو ہم کو اپنی ملت سے چاہیے نا۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
مجھے ایک ایڈوکیٹ صاحب یاد آ گئے جنہیں آج کل انڈیا میں لوگ شوق سے سن رہے ہیں: )
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
عالم اور عابد کا فرق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک عالم جب جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر ، دل کی گہرائیوں سے اھدنا الصراط المستقیم کے کلمات اپنی زبان پر لاتا ہے تو اس کے ذہن دماغ کی رسائیاں فکر و معانی کے کن درجات پر جا پہنچتی ہیں اور ھدایت و توفیق کے کون کون سے باب اس کے لیے روشن ہوجاتے ہیں اس کا پتہ کوئی جاہل کیالگا سکتاہے ۔
سچ کہا ہے پاک پروردگار نے ۔انما یخشی الله من عباده العلما
اور سچ کہا صادق و مصدوق نے ۔ فضل العالم على العابد كفضلي على أدناكم
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
دو طرح کے مجرم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجرم دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جن کی طبیعت کی شرارت ان کو مجرم بناتی ہے اور ان کا جرم سرکشی کی پیداوار ہوتا ہے ۔
دوسرے قسم کے مجرم وہ ہوتے ہیں جن کو حالات مجرم بنادیتے ہیں اور ان کا جرم حالات کے جبر سے پیدا ہوتا ہے ۔
پہلی قسم کے مجرم سختی اور سزا کے مستحق ہوتے ہیں اور دوسرے قسم کے تعاون اور ہمدردی کے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
فضل العالم على العابد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک عالم جب جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر ، دل کی گہرائیوں سے اھدنا الصراط المستقیم کے کلمات اپنی زبان پر لاتا ہے تو اس کے ذہن دماغ کی رسائیاں فکر و معانی کے کن درجات پر جا پہنچتی ہیں اور ھدایت و توفیق کے کون کون سے باب اس کے لیے روشن ہوجاتے ہیں اس کا پتہ کوئی جاہل کیالگا سکتاہے ۔
سچ کہا ہے پاک پروردگار نے ۔انما یخشی الله من عباده العلما
اور سچ کہا صادق و مصدوق نے ۔ فضل العالم على العابد كفضلي على أدناكم
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ردّ عمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاملہ کافی سنگین ہوچکا تھا۔
میں نے شوہر سے پوچھا: آپ کی پرابلم کیا ہے؟
شوہر نے کہا: یہ مجھ سے جھگڑا بہت کرتی ہیں ۔
میں نے بیوی سے پوچھا: کیوں جھگڑا کرتی ہیں ؟
بیوی نے کہا: یہ اپنی پہلی بیوی سے بہت ڈرتے ہیں ۔
میں نے کہا: " پھر تو آپ کو ان پر رحم آنا چاہیے غصّہ نہیں ۔ "
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
لاتزال


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

داعش اور غامدیوں میں ایک چیز مشترک ہے ۔ دونوں نصوص کے فہم اور دین کی تعبیر و تشریح میں فہم سلف کو چھوڑ کر من مانی کرنے کے قائل ہیں ۔ ایک کا رخ خارجی ہے اور ایک کا اعتزالی ۔
اہل سنت کا منہج ان دونوں انتہاؤں کا وسط ہے ۔
اعتدال اہل سنت کا سب سے بڑا امتیاز ہے ۔
اور ان کی فکر کا تسلسل کے ساتھ سلف تک پہنچ جانا ان کے برحق ہونے کی سب سے بڑی دلیل ۔ کیونکہ فرقہ ناجیہ کی پہچان "لا تزال " ہے۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
سیکولر تعصب


۔۔۔۔۔۔

دو ملکوں کا میچ ہو تو عصبیت کے اظہار کی ہر شکل جائز ۔ہر طرح کی طعن و تشنیع حلال ۔ مخالف کے لیے ہر گالی حب وطن کی علامت۔
لیکن اگر
ایسے ہی میچ دو مذاہب والوں کے بیچ ہوتو ؟
یعنی تعصب سرحدوں کی بنیاد پر ہوتو جائز ہے۔
اور مذہب کی بنیاد پر ہوتو ناجائز۔
کیوں؟
 
Top