• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مضمون چے :سرفراز فیضی

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ادب کے نام پر ہم نے محبتوں کے بیچ تکلفات کی ایسی دیواریں کھڑی کی ہوئی ہیں کہ بچہ جوان ہوجاے تو باپ کو محبت سے گلے نہیں لگا سکتا ہے ۔نہ باپ جوان بیٹے کو بعد بوسہ دے سکتا ہے ۔
نبی صلی اللہ کا معمول تھا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شادی کےبعد جب آپ کے گھر تشریف لاتیں تو ان کے استقبال کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوجاتے ، ان کا ہاتھ تھامتے ، بوسہ دیتے اور اپنی جگہ پر بیٹھاتے ۔
(سنن ابی داؤد، 5217۔ [حكم الألباني] : صحيح)
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
بچوں کے قتل پر وہ بھی سوگ منارہے ہیں جنہوں کے حاملہ ماؤں کے بیٹ سے بچے نکال کر ترشولوں پر اچھالے تھے ۔ سانحہ کے غم میں وہ بھی موم بتیاں جلا رہے ہیں جن کو زندہ انسانوں کو جلاتے رحم نہیں آیا تھا۔
گجرات فسادات کو عمل کا ردّ عمل کہنے والے مودی جی گجرات فسادات پر دو منٹ مون دھارن کرنے کا اعلان کب کریں گے ؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
تبدیلی مذہب کا ڈرامہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگرہ میں تبدیلی مذہب کا ڈرامہ ایک بڑے گیم پلان کی تمہید ہے ۔ہندستان کے بعض علاقوں کے مسلمانوں میں جہالت کی وجہ سے دین سے دوری تو ہے لیکن تبدیلی مذہب کا رجحان نہ کے برابر ہے ۔سب سے بڑی اکثریت ہونے کے باوجود تبدیلی مذہب کے معاملہ میں ہندو قوم بیک فٹ پر ہے۔ہندستان بھر میں مختلف دعوتی تنظیموں کی سرگرمیوں اور انفردی کوششوں کے نتیجہ میں ہزاروں افراد اسلام قبول کررہے ہیں ۔ پہلے "لو جہاد" کا نام لے کر پورے ملک میں بوال کھڑا کیا گیا اور اب ارتداد کا حوالہ دے کر مسلمانوں کی جذباتیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان معاملات کو اٹھانے کا مقصد انٹی کنورجن لاء کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ۔ ہندو تنظیمیں بہت پہلے سے یہ مطا لبہ کرنی رہی ہیں کہ تبدیلی مذہب پر پابندی عائد کی جائے ۔ انٹی کنورجن لاء نافذ ہوا تو پورے دعوتی کام پر ٹھپہ لگا دیا جائے گا۔۔ پھر جبرا تبدیلی مذہب کے جھوٹے مقدمات ڈال کر مسلم تنظیموں اور دعاۃ کو ہراساں کیا جائے گا۔ لہذا یہ وقت سر جوڑ کر حل سوچنے کا ہے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
فرق مراتب اہل سنت کا امتیاز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترک مستحب پر بھی اتنی ہی سختی جتنی فرائض کے ترک پر
بدعت پر بھی اتنا ہی شدید رد عمل جتنا کفر پر
بدعتی سے بھی اتنی ہی نفرت جتنی کسی ملحد سے
یہ خوارج کا منہج ہے ۔
تشدد اور تساھل کے بیچ اعتدال اہل سنت کا امتیاز ہے اور مراتب کا لحاظ کرنا اہل سنت کی سب سے بڑی خوبی۔
 
Last edited:

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ظلم کی انتہاء ہے ۔

ڈاکٹرز ، انجینئنرز اور ایڈووکیٹس جنہوں نے عصری تعلیمی اداروں سے علم حاصل کیا ہے وہ اپنی اپنی فیلڈ چھوڑ کر دعوت دین کے میدان کو "مشق ستم" بنا رہے ہیں اور دین کا تیاپانچہ ہورہا ہے ۔
اور جنہوں نے دینی مدارس سے دین کا علم حاصل کیا ہے وہ عصری تعلیمی اداروں کی طرف دوڑے جارہے ہیں ۔
ہم نے مدارس ڈاکٹر اور انجینئزر حاصل کرنے کے لیے نہیں تعمیر کیے تھے ۔ ان مدارس سے ہمیں علماء ، محدثین ، فقہاء اور دعاۃ ، ائمہ اور خطباء چاہیے ۔
ڈاکٹروں اور انجینئروں والی خدمات تو ہم کافروں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں لیکن علماء تو ہم کو اپنی ملت سے چاہیے نا۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مشورہ

خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ بیوی سے بحث نہ کریں۔ بحث شروع ہوگئی ہے تو جتنی جلدی ممکن ہوں ہار مان لیں ۔ کیونکہ آپ اپنی " مردانہ منطق" سے بیوی کو زیر نہیں کرسکتے ۔ بحث میں آپ لاکھ دلیلیں دے لیں عورت نہ اپنی ہار مانتی ہے نہ آپ اس سے اپنی جیت منوا سکتے ہیں۔ عافیت ہار مان لینا ہی میں ہے۔ عافیت جس کو "چھٹکارا" کہہ سکتے ہیں ۔
کچھ سمجھدار اور ذہین عورتیں جو آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہیں اس عام حکم سے مستثنیٰ ہیں۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مولوی صاحب موڈ میں تھے ۔ مارے محبت کے بازار سےسرخ گلاب بیوی کے لیے لے آئے۔
بیوی نے گلاب دیکھتے ہی کہا:
"اچھا کیا گلاب لے آئے۔ اس کی پتیوں کو چائے میں ڈالو تو چائے بڑی خوشبو دار بنتی ہے ۔ "
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
واہ رے واہ
........
متجددین سب سے زیادہ اتحاد اتحاد چلاتے ہیں اور کر یہ رہے ہیں کہ امت کے اجماعی مسائل کو بھی اختلافی بناتے چلے جارہے ہیں ۔
سر سید سے غامدی صاحب تک ساروں کی کہانی یہی ہے ۔
اہل سنت کے مختلف طبقات جو دین کے اصول و عقائد اور مصادر پر متفق ہیں بعض فروعی مسائل میں اگر بحث و مباحثہ کریں تو ان پر فرقہ بندی اور مسلک پرستی کے طعنے کسے جاتے ہیں۔ یہ حضرات خود دین کے بنیادی عقائد اور اجماعی مسائل امت کے ائمہ سے اختلاف کریں یہ ان کا پیدائشی حق ہے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ۔
پہلے وہ جو ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کی قطار میں اپنی گاڑی لگا دیتے ہیں اور انتظار کرتے ۔ جب آگے والی گاڑی کھسکتی ہے تو اپنی گاڑی کھسکاتے ہیں ۔
دوسرے وہ جو "گیپ" مار کے آگے نکل جاتے ہیں ۔
اور گیپ مارنے میں رسک لینا پڑتاہے ۔
اور
رسک لیے بغیر بندہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
سمجھے؟
 
Top