ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 951
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
مطلقہ عورت کے لیے سابق شوہر کے بیٹے کے محرم ہونے کا حکم
فتاوى عبر الأثير (( 37 ))
السؤال: أن طليقي عنده ولد متزوج وهو يسكن معي هو وزوجته, فهل هو محرم عني؟
میرے سابق شوہر کا ایک بیٹا ہے جو شادی شدہ ہے، اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ میرے گھر میں رہتا ہے۔ کیا وہ میرے لیے محرم ہے؟
الجواب: نعم, هو محرم لزوجة أبيه حتى بعد طلاق أبيه لها, إذ أنها مُحرمة عليه على التأبيد كما أجمع العلماء, قال الله تعالى {وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا}[النساء:22], قال الحافظ أبن كثير -رحمه الله- (حرم الله تعالى زوجات الآباء تكرمة لهم وإعظاما واحتراما أن توطأ من بعده حتى إنها لتحرم على الأبن بمجرد العقد عليها) وهذا أمر مجمع عليه.
جی ہاں، شوہر کا بیٹا اپنے باپ کی بیوی کے لیے محرم ہوتا ہے، یہاں تک کہ باپ کے اسے طلاق دے دینے کے بعد بھی وہ اس کا محرم رہتا ہے؛ کیونکہ وہ عورت اس بیٹے کے لیے ہمیشہ کے لیے حرام ہے، جیسا کہ علماء کا اس پر اجماع ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلًا‘‘ اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہوں، سوائے اس کے جو پہلے ہو چکا۔ بے شک یہ بے حیائی، سخت ناپسندیدہ فعل اور برا راستہ ہے۔ [النساء: 22]
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’حرم الله تعالى زوجات الآباء تكرمة لهم وإعظاما واحتراما أن توطأ من بعده حتى إنها لتحرم على الأبن بمجرد العقد عليها‘‘ اللہ تعالیٰ نے باپوں کی عزت، عظمت اور احترام کے پیشِ نظر ان کی بیویوں کو حرام قرار دیا ہے، تاکہ باپ کے بعد ان سے کوئی تعلق قائم نہ کرے۔ یہاں تک کہ باپ کے محض نکاح کر لینے سے ہی وہ عورت بیٹے پر حرام ہو جاتی ہے۔
اور یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر اجماع ہے۔
بل أعظم من ذلك حيث إختلف العلماء في حكم زواج الأبن لمرأة رأى والده عورتها بشهوه أو باشرها دون الجماع بغير عقد, قال الإمام أبن كثير (وقد أجمع العلماء على تحريم من وطأها الأب بتزويج أو ملك أو بشبهة أيضا, وأختلفوا فيمن باشرها بشهوة دون الجماع أو نظر الى ما لا يحل له النظر إليه منها لو كانت أجنبيه), فعن الإمام أحمد -رحمه الله- (إنها تحرم أيضا بذلك), ومن اللطائف ما قاله الحافظ أبن كثير -رحمه الله- كما في تفسيره (ولهذا حرمت أمهات المؤمنين على الأمة لأنهن أمهات لكونهن زوجات النبي -صلى الله عليه وسلم- وهو كالأب للأمة بل حقه أعظم من حق الآباء بالإجماع)… والله أعلم
بلکہ اس سے بھی زیادہ یہ ہے کہ علماء نے اس عورت سے بیٹے کے نکاح کے حکم میں اختلاف کیا ہے جس کے ستر کو اس کے باپ نے شہوت کے ساتھ دیکھا ہو، یا بغیر نکاح کے ہم بستری کے علاوہ کسی اور طریقے سے اس سے شہوت کے ساتھ مباشرت کی ہو۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’وقد أجمع العلماء على تحريم من وطأها الأب بتزويج أو ملك أو بشبهة أيضا, وأختلفوا فيمن باشرها بشهوة دون الجماع أو نظر الى ما لا يحل له النظر إليه منها لو كانت أجنبيه‘‘
علماء کا اس عورت کے حرام ہونے پر اجماع ہے جس سے باپ نے نکاح، ملک یمین یا شبہے کی بنا پر ہم بستری کی ہو۔ البتہ اس عورت کے بارے میں ان کا اختلاف ہے جس سے باپ نے ہم بستری کے بغیر شہوت کے ساتھ مباشرت کی ہو، یا اس کے جسم کے ایسے حصے کو دیکھا ہو جسے کسی اجنبی عورت کی صورت میں دیکھنا اس کے لیے جائز نہ ہوتا۔
امام احمد رحمہ اللہ سے منقول ہے: ’’إنها تحرم أيضا بذلك‘‘ اس صورت میں بھی وہ عورت (بیٹے پر) حرام ہو جاتی ہے۔
اور حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں ایک لطیف بات یہ بیان فرمائی ہے: ’’ولهذا حرمت أمهات المؤمنين على الأمة لأنهن أمهات لكونهن زوجات النبي -صلى الله عليه وسلم- وهو كالأب للأمة بل حقه أعظم من حق الآباء بالإجماع‘‘
اسی وجہ سے ازواج مطہرات امت کے لیے حرام قرار دی گئی ہیں، کیونکہ وہ امت کی مائیں ہیں، اس اعتبار سے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کے لیے بمنزلہ باپ ہیں، بلکہ بالاجماع آپ کا حق باپوں کے حقوق سے بھی بڑھ کر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔