عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
قرآن مجید کے بعد حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اعزاز حاصل ہے، کہ اسے پڑھنا،سمجھنا اور اس کی تعلیم دینا باعث ثواب ہے۔ ہر دو ر میں اہل علم نے قرآن مجید کی طرح حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی مختلف انداز میں خدمت کی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ''معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم '' بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،جو مختلف موضوعا ت پر مشتمل 523 احادیث کا مجموعہ ہے۔ اس میں اختصار کے ساتھ اسلام ،ایمان، وحی ،عقائد، فضائل علم،دعوت وتبلیغ ، ارکان اسلام، احسان، اذکار واوراد، حسن معاشرت، اخلاقیات ،معاملات،اوراجتماعیت جیسے گیارہ اہم موضوعات پر احادیث کو جمع کردیا گیا ہے۔ ہر حدیث کا باحوالہ عربی متن پیش کرنےکے ساتھ ساتھ اس کا اردو اورانگریزی ترجمہ بھی درج کردیا گیا ہے، تاکہ اردونہ جاننے والے احباب بھی مستفید ہوسکیں۔ اس کتاب کو الفوز اکیڈمی کے فہم دین کے کورسز کےشرکاء کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ کورسز کے شرکاء ان احادیث کو باقاعدہ زبانی یاد کرتے ہیں۔الفوز اکیڈ می ایک غیرسیاسی اسلامی تربیت گاہ ہے، جو مختلف کورسز کے ذریعے جدید تعلیم یافتہ طبقے کی فکری اوعملی تربیت کرتی ہے، تاکہ وہ فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکردین اسلام کی تبلیغ اور دعوت دین کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ کتاب ہذا کے مرتب خلیل الرحمن چشتی صاحب ہمہ وقت تفہیم دین کے لئے کوشاں رہتے ہیں ، اس سلسلے میں انہوں دیگر کتب کے علاوہ ''قواعد زبان قرآن'' دو ضخیم جلدوں میں بھی تالیف کی ہے، جو فہم قرآن کے سلسلے میں بہت مفید کتاب ہے ۔ اللہ تعالی ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ (آمین)
Last edited: