ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
معانی واحکام پر ترتیل ِقرآن کریم کے اثرات
مُحمّد شملول
مُترجِم: ابوبکر، صبر اللہ
مُترجِم: ابوبکر، صبر اللہ
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا ایک معجزہ ہے۔ اس کو اس طرح پڑھنا واجب ہے جس طرح یہ نازل ہوا۔ربِ کائنات سبحانہ وتعالیٰ نے جہاں ہمیں عبادات (نماز و صیام، زکاۃ و حج) وغیرہ کی تعلیم دی وہاں ہمیں ہماری ناقص عقل، حواس یا وجدان کا مکلف نہیں بنایا بلکہ خود ہی طریقۂ عبادت کی بھی تعیین فرما دی۔ اسی طرح تلاوتِ قرآن، جو کہ افضل ترین عبادت ہے، کا طریقۂ تلاوت بھی شارع نے خود متعین فرمایا ہے، دیگر عبادات کی طرح اس کو بھی اگر نبی کریم1 کے بتائے ہوئے طریقے سے ہٹ کر انجام دیا جائے گا تو اجر وثواب میں کمی یا مکمل محرومی بلکہ گناہ بننے کا اندیشہ ہے۔
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، دیگر کلاموں کے اُتار چڑھاؤ اور مد وجزر میں پنہاں معنویت کی طرح اس میں یہ خاصہ بدرجۂ اَتم موجود ہے۔ چنانچہ اس موضوع پر مشہور مصری محقق الاستاذ محمد شملول﷾ کی تصنیف ’إعجاز رسم القرآن وإعجاز التلاوۃ‘ کی ایک مبحث کو فاضل مترجمین نے اُردو قالب میں ڈھالا ہے جو اپنے موضوع پر ایک اچھوتی تحریر ہے۔
یاد رہے کہ اس قسم کے بعض علمی نکات پر التصویرالفني في محاسن القرآن از سید قطب رحمہ اللہ، اللمعات في تفسیر سورۃ الکہف از شیخ عدنان عبد القادر﷾ اور أثر القراء ات القرآنیۃ فی الفہم اللغوي از ڈاکٹر مسعود علی حسن عیسیٰ﷾ اور دیگر بعض کتب میں بھی قلم اٹھایا گیا ہے۔ ان نکات کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ ان سے دین متین میں ہدایت کے کسی پہلو کا تو بہرحال اضافہ نہیں ہوتا لیکن تفسیر بالرائے محمود کے ضمن میں اعجازِ قرآنی کے بعض نئے پہلو ضرور اُجاگر ہوتے ہیں جو بہرصورت قابل ِستائش کاوش ہے۔ (ادارہ)