اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے بارے میں تصریح ہے کہ آپ کا شمار ان ائمہ ناقدیں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام رواۃ کے بارے میں کلام کیا ہے ، اس لئے مجاہیل کی تعداد امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے ہاں زیادہ ہے بندہ نے اپنے ایک مقالہ میں تمام مجاہیل ابی حاتم پر تفصیلی مطالعہ کیا ہے ،جو اس نتیجہ پر اختتام پذیر ہوا: کہ یہ جو مشہور ہے کہ امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے مجہول سے مراد مجہول الحال ہے ، معاملہ اس کے بر عکس ہے غالبا اور اکثر ی طور پر امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے ہاں مجہول سے مراد مجہول العین ہی ہوتا ہے ، البتہ کبھی کبھار مجہول الحال بھی ہوتا ہے ، لیکن مجہول الحال کی تعداد امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے ہاں اس لئے زیادہ ہے کہ آپ رحمہ اللہ کے ہاںمجاہیل کی تعداد زیادہ ہے ، اس لئے یوں کہا جاتا ہے کہ ابوحاتم رحمہ اللہ کے ہاں مجہول سے مجہول الحال مراد ہوتا ہےورنہ یہاں ایسی نصوص موجود ہے کہ جن میں امام علی بن المدینی رحمہ اللہ اور امام ابن معین رحمہ اللہ نے بھی مجہول کو مجہول الحال میں استعمال کیا ہے، لیکن وہ کم ہے ۔
اگر اس کا لنک بھی مل جائے تو مناسب ہوگا۔
جزاک اللہ خیرا