• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معراج المومنین [کتاب الصلوٰۃ]

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
معراج المومنین [کتاب الصلوٰۃ]

اشفاق الرحمن خان​
توحید کے بعد اسلام کا سب سے اہم اور عظیم الشان رکن نماز ہے اور نماز مؤمن کی معراج ہے۔ لیکن وہ نماز ہی حقیقی معنوں میں مؤمن کے لئے معراج ثابت ہوگی جو صلوا کما رأیتمونی أصلی کی عملی تصویر ہوگی، وگرنہ یہی نماز روزِ قیامت انسان کے منہ پر مار دی جائے گی۔ روایت ہے کہ حضرت مغیرہؓ بن شعبہؓ نے ایک شخص کو نما زپڑھتے ہوئے دیکھا تو پوچھا کب سے یہ نماز پڑھ رہے ہو؟ اس نے کہا: چالیس سال سے، فرمایا:
’’ما صلیت لومُتَّ لمُتَّ علی غیر أمۃ محمدﷺ‘‘
’’تیری نماز نہیں ہوئی، اگر تو اسی پر فوت ہوگیا تو تیری موت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر نہیں ہوگی۔‘‘
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
زیرتبصرہ کتاب نمازکے موضوع پر ہے جسے جناب اشفاق الرحمن خان نے مرتب کیا ہے۔ فاضل مؤلف اپنے دل میں دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اوران کی یہ کتاب نماز کے موضوع پر ایک بہترین کاوش ہے جس میں فاضل مصنف نے نمازاور اس کے متعلقہ طہارت، غسل وغیرہ تمام مسائل کو نہایت ہی عمدہ ترتیب کے ساتھ جمع کردیا ہے۔ زبان سلیس اور اسلوبِ تفہیم سادہ اور سہل ہے۔ مصنف نے اختلافی مباحث سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اپنی ذاتی رائے بیا ن کرنے کی بجائے ہر مسئلہ کے تحت اس سے متعلقہ صحیح احادیث کے ذکر پراکتفا کیا ہے، تاکہ قاری خود فیصلہ کرے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ؟ اکثر بخاری اور مسلم کی احادیث سے استدلال کیا گیا ہے۔ احادیث کا ترجمہ سلیس اور عام فہم ہے، اگرچہ بعض جگہ ابہام کی شکایت محسوس ہوتی ہے۔بعض مقامات پر حدیث سے مستنبط مسائل کو نہایت خوبی سے بیان کیا گیا ہے اور تقریباً نماز کے متعلقہ تمام مسائل کو اجاگر کرکے زیورِ احادیث سے آراستہ کردیا ہے۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فاضل مصنف کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے کتاب کو ابواب پر تقسیم کرتے، پھرہر باب کے متعلقہ مسائل اس کے تحت ذیلی ترتیب سے رقم کرتے تاکہ قاری کے لئے مزید آسانی پیدا ہوتی۔ مصنف نے کتاب کو ۶۹ عنوانات پرتقسیم کیا ہے۔ بہرحال عنوانات کی ترتیب نہایت عمدہ ہے۔ سب سے پہلے احادیث اور اقوال ائمہ اربعہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ ا ہی مطاعِ حقیقی ہیں اور رسول اللہ ا کے مقابلے میںکسی کی بات حجت نہیں ہوسکتی۔اس کے بعد قرآن مجید سے نما زِپنجگانہ کا ثبوت ذکر کیا ہے۔ پھر پانی کے احکام اور مسائل طہارت (وضو ،غسل تیمم) کاتذکرہ ہے۔ اس کے بعد نما زکی اہمیت، اوقات، اذان کی تفصیلات کا ذکر ہے۔ پھر مسجدکے آداب و مسائل کا تذکرہ ہے۔ پھر نمازِ پنجگانہ کی جماعت کی فضیلت اور اس سے متعلقہ احکام تعداد رکعات، شرائط ِنماز اور نماز کی ترکیب کو نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اس سے پہلے سترہ کے احکام بیان کئے ہیں۔
فرض نماز کی مفصل ترکیب کے بعد نمازِ وتر، قنوتِ نازلہ اور نمازِ تہجد پھر نمازِ تراویح، اس کے بعد نمازِ جمعہ کی تفصیلات کا ذکر ہے۔ پھر مسافر، عورت، مریض کی نماز کے احکام ذکر کئے ہیں۔ اس کے بعد نفلی نمازوں، عیدین، استسقائ، اشراق وغیرہ کا تفصیل سے ذکر ہے۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب میں بعض تسامحات بھی ہیں۔ مثال کے طور پر فاضل مصنف نے چھ کلمات کا ذکر کیا ہے: حالانکہ حدیث میںکلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ کا ثبوت ہے یا ایک صحابی سے یہ الفاظ ثابت ہیں: أشھد أن لا إلہ إلا اللہ وأشھد أن محمد رسول اللہﷺ رہے باقی کلمات تو انہیں کلمہ توحید، تمہید، استغفار اور ردّ کفر وغیرہ کانام دینا ثابت نہیں اور نہ ہی اوّل، دوم، سوم وغیرہ کی اصطلاح کا کہیں وجود ہے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ اَدعیہ کا نام دیاجاسکتا ہے۔ وہ بھی اس وقت جب ان کی صحت ثابت ہو جائے۔ انہیں چھ کلموں پر محصور کرنا اورپھر ان کے ساتھ مذکورہ اصطلاحات کا لاحقہ لگانا بدعت کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس تسامح کے باوجود مجموعی لحاظ سے کتاب کی عمدگی کا اعتراف نہ کرنابخل ہوگا۔
اعلیٰ کاغذ، عمدہ کمپوزنگ، دیدہ زیب پرنٹنگ نے کتاب کو اور زیادہ جاذبِ نظر بنا دیا ہے۔ اس لحاظ سے کتاب کی اہمیت اوربھی بڑھ جاتی ہے کہ اس پر نظرثانی کا کام جامعہ لاہور الاسلامیہ کے نائب شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان سلفی اور مصنف کتب ِکثیرہ مولانا عبدالجبار سلفی نے کیا ہے۔ (مبصر: محمد اسلم صدیق)
 
Top