عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
معراج المومنین [کتاب الصلوٰۃ]
اشفاق الرحمن خان
توحید کے بعد اسلام کا سب سے اہم اور عظیم الشان رکن نماز ہے اور نماز مؤمن کی معراج ہے۔ لیکن وہ نماز ہی حقیقی معنوں میں مؤمن کے لئے معراج ثابت ہوگی جو صلوا کما رأیتمونی أصلی کی عملی تصویر ہوگی، وگرنہ یہی نماز روزِ قیامت انسان کے منہ پر مار دی جائے گی۔ روایت ہے کہ حضرت مغیرہؓ بن شعبہؓ نے ایک شخص کو نما زپڑھتے ہوئے دیکھا تو پوچھا کب سے یہ نماز پڑھ رہے ہو؟ اس نے کہا: چالیس سال سے، فرمایا:
’’ما صلیت لومُتَّ لمُتَّ علی غیر أمۃ محمدﷺ‘‘
’’تیری نماز نہیں ہوئی، اگر تو اسی پر فوت ہوگیا تو تیری موت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر نہیں ہوگی۔‘‘