• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معرب و مبنی کی تعریف اور اعراب کی قسمیں

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
معرب و مبنی کی تعریف اور اعراب کی قسمیں

اعراب: کہتے ہیں کسی بھی کلمہ کی آخری حالت کو ، جیسے: زیدٌ زیداً زیدٍ ، اس مثال میں زید کی دال پر جو حرکات تبدیل ہو رہی ہے اسے عربی میں اعراب کہتے ہیں۔

معرب اور مبنی

معرب وہ ہے جس کی آخری حالت ہمیشہ بدلتی رہے ،
جیسے زیدٌ زیداً زیدٍ

مبنی وہ ہے جس کی آخری حالت کبھی نہ بدلے ،
جیسے جاء ھذا رایت ھذا مررت بھذا

اعراب کی قسمیں

اعراب کی تین قسمیں ہیں ،

۱ ) لفظی : یعنی جس پر حرکات ثلاثہ زبر زیر پیش کا تلفظ ہو۔ جیسے خالدٌ خالداً خالدٍ

۲ ) تقدیری : یعنی جس پر حرکات کا تلفظ نہ ہو ۔ جیسے قاضی راضی

یہ دونوں قسمیں معرب کی ہیں۔

۳ ) محلی : یعنی جس پر حرکات ثلاثہ کا تلفظ نہ ہو ،
جیسے ھذا ھذہ

یہ مبنی کی قسم ہے۔

خلاصہ کلام

معرب کے اعراب کی دو قسمیں ہیں

۱ ) لفظا زیدٌ زیداً زیدٍ ۔

لفظ زید = دال پر رفع نصب جر کا تلفظ ہم کر رہے ہیں اسی کو لفظی اعراب کہتے ہیں

۲ ) تقدیراً جاء القاضی رایت القاضی مررت بالقاضی ،

لفظ قاضی کی یاء پر ہم رفع نصب جر کا تلفظ نہی کر رہے ہیں یہی تقدیری اعراب کہلاتا ہے معرب میں۔

مبنی کا اعراب ہمیشہ ایک حالت پر محلا آتا ہے ،

جَاءَ ھٰؤلاءِ ۔ رایتُ ھٰؤلاءِ ۔ مَرَرتُ بِھٰؤلاءِ ۔

ھٰؤُلاَءِ : کی ہمزہ پر تینوں حالتوں میں یکساں اعراب آرہا ہے اسی کو اعراب محلی کہتے ہیں۔
 
Top