- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلوی کے دو خلیفہ مجاز مولانا اسماعیل بدات اور مولانا یونس جون پوری پرسوں ایک ہی دن انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مولانا جون پوری شیخ الحدیث مظاہر علوم سہارن پور کو فنا فی علم الحدیث کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا، بعض نے انہیں اپنے وقت کا امیر المومنین فی الحدیث بھی کہا ہے۔ علمی انہماک کی وجہ سے غالبا شادی بھی نہیں کی تھی۔ حضرت شیخ رح کو اپنے اس شاگرد پر ناز تھا، لامع الدراری(شرح بخاری) میں اپنے شاگرد کی تحقیق کا حوالہ دیا ہے۔ شیخ رح نے ایک خط اپنے اس شاگرد کو لکھا کہ جب تم اتنے سال تدریس کرلوگے تو ہم سے بھی آگے ہوگے اور یہ بھی لکھا کہ یہ تحریر سنبھال کر رکھ لینا اور چالیس سال بعد کھول کر دیکھنا۔ چھوٹوں کی صلاحیتوں کا اعتراف بڑے لوگ ہی کیا کرتے ہیں وگرنہ ہمارے جیسے تو یہ کہا کرتے ہیں کہ ہمارے مقام کے قریب پھٹکنا بھی کسی کے بس میں نہیں ہے۔
ہمیں ان کی زیارت تب نصیب ہوئی تھی جب 1980 حضرت شیخ نے دارالعلوم فیصل آباد میں اعتکاف فرمایا تھا اس وقت دیگر عظیم شخصیات کے ساتھ وہ بھی تشریف لائے ہوے تھے اور اگلی صف میں ان کی جگہ تھی، انتہائی سادہ اور مٹے ہوے انسان تھے۔
کچھ عرصہ قبل بعض لوگوں کو اس وجہ سے ان پر معترض پایا کہ وہ بعض مسائل میں فقہ حنفی کی بجاے دوسروں کی کو ترجیح دیتے ہیں، اس طرح کے اعتراضات چھوٹے ذہن کے لوگ ہی کیا کرتے ہیں وگرنہ اس کی مثالیں محققین حنفیہ میں بہت سی مل جائیں گی۔ اگرچہ اس نا چیز کا تجربہ یہ ہے کہ جہاں امام ابو حنیفہ کی بات ظاہر حدیث کے خلاف نظر آرہی ہو وہاں ضروری نہیں معاملہ اتنا سادہ ہو۔

مفتی محمد زاہد صاحب ، فیصل آباد