• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف ٹی وی اینکر مبشرلقمان اور سود کی حرمت پر ایک تحقیق

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بھائی جان، فقط لنک دینے کے بجائے کچھ تبصرہ کر دیں یا ویڈیو کا خلاصہ پیش کر دیں تو زیادہ مفید رہے گا، ان شاء اللہ۔
کیا تبصرہ کروں۔۔۔
بس یہ ہی کہوں گا کے تنقیدسعودی عرب پر۔۔۔
اور سود پر فتوے روشن خیالوں سے۔۔۔
یہ ایک ایسا حساس موضوع ہے جس پر بہت سوچ سمجھ کر دلائل سے بات کی جانی چاہئے۔۔۔
کچھ دنوں پہلے علماء اہلحدیث کا موقف نظروں سے گذرا تھا یہاں پر ہی فورم پر کے
سود لے کر اپنے لئے استعمال کرنا حرام ہے۔۔۔ لیکن اس سے اگر کسی دوسرے کی مدد کردی جائے تو جائز۔۔۔
پھر بات سود سے پیپر کرنسی پر چلی گئی۔۔۔ یعنی مسئلہ وہیں کا وہیں رہا یہاں اس لئے تاثرات بیان نہیں کئے کے ۔۔۔
پہلے قارئیں اس کو دیکھ لیں۔۔۔ لیکن یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کے الاھلی بینک پر جو سود کے حصول یا اکاونٹ کے لئے یا کریڈٹ کارڈ کے لئے فارم مہیا کرتا ہے اس پر واضح لکھا ہے متعمد الشرعیۃ۔
اور ہم حنفیوں کے پیچھے پڑے ہیں؟؟؟۔۔۔ کہ وہ حدیث کو نہیں مانتے اور اگر مان لیں تو من مانی تاویلات کرتے ہیں۔۔۔ تو ہم خود کیا کررہے ہیں؟؟؟۔۔۔
پھر ایک جگہ پڑھا کے مارکیٹ سے سافٹ ویئر خریدا تو خریدنے والا گناہ سے بری ہے لیکن بیچنے والا وہ اس کا ذاتی عمل ہے۔۔۔لیکن خریدنے والے کو یہ تو معلوم ہے وہ ناجائز ذریعہ سےلیاگیا ہے۔۔۔
زانیہ زنا کرتی ہے جو پیسہ وہ اس سے کماتی ہے وہ حرام ہے تو پھر مالک مکان کے لئے وہ حلال ہوجاتا ہے۔۔۔ یعنی ایک حرام کام سے آنے والی کمائی قیمت کی ادائیگی پر حلال ہوگئی۔۔۔
یہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔۔۔ یہ بڑے سنجیدہ موضوعات ہیں۔۔۔
آج ہمارا معاشرہ جس تباہی وبربادی کے کنارے پر کھڑا ہے اس کے اسباب ہم نے خود مہیا کئے ہیں۔۔۔میں بس اتنا جانتا ہوں۔۔۔
اور حضرت عمررضی اللہ عنہ کا قول ہے جب حلال مہنگا ہوجائے گا تو حرام خود ہی سستا ہوجائے گا۔۔۔
اللہ سے ہی دعا ہے وہ ہمارے حکمرانوں کی اصلاح کرے۔۔۔
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
یہ اس شخص کے ڈسکس کرنے والا موضوع نہیں اور نہ ہی وہ لوگ جو اس پروگرام میں مدعو کیئے گئے اس پر گفتگو کے مجاز ہیں۔
آگے پیچھے تو علامہ ابتسام حفظہ اللہ کو مدعو کرتے تھے جناب ، مگر اتنے نازک موضوع پر خود اور بعض عامیوں پر اکتفاء کیا ۔،۔ عجیب۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ اس شخص کے ڈسکس کرنے والا موضوع نہیں اور نہ ہی وہ لوگ جو اس پروگرام میں مدعو کیئے گئے اس پر گفتگو کے مجاز ہیں۔آگے پیچھے تو علامہ ابتسام حفظہ اللہ کو مدعو کرتے تھے جناب ، مگر اتنے نازک موضوع پر خود اور بعض عامیوں پر اکتفاء کیا ۔،۔ عجیب۔
یہ بلیک میلرز ہیں۔۔۔
ان کا کام اصلاح نہیں ہوتا۔۔۔اس ہی لئے دین سے نابلد لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔۔۔
شرعی اُمور میں علماء دین ہی بہتر اور جامع طور پر سود اور اس سے پیدا ہونے والے معاشرتی بگاڑ پر بہترین طریقے سے مدلل دلائل کے ساتھ وہ طریقہ وضع کریں گے جن کی اسلام نے باضابطہ طریقے سے نشاندہی کی ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سود کھا نے والا اوردینے والا دونو دوزخ مین جائے گے.
السلام علیکم

آپ نے جو لنک پیش کیا ھے اس پر پیچھے مجھے ایسا کوئی کلپس نظر نہیں آ رہا جس پر یہ معلومات مل سکے۔ قرآن مجید میں سود پر مجھے جتنی بھی آیات ملی ہیں وہ سود کھانے والے کو سزا پر ہیں۔ جو رقم لے رہا ھے اور اس پر اضافی رقم دے رہا ھے اس پر ایسی کوئی آیات میری نظروں سے نہیں گزری، اگر آپ کو اس پر کوئی علم ھے تو ضرور اسے پیش کریں اور اگر علم نہیں تو پھر بہت سلوشن یہی ھے کہ میرے سوال کو اگنور کر دیں اس سے بندہ ہر قسم کی بحث سے بچ جاتا ھے، شکریہ!

والسلام
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
آگے پیچھے تو علامہ ابتسام حفظہ اللہ کو مدعو کرتے تھے جناب ، مگر اتنے نازک موضوع پر خود اور بعض عامیوں پر اکتفاء کیا ۔،۔ عجیب۔
اس پروگرام کی چار پانچ قسطیں آن ائیر ہوئی تھیں۔ ایک پروگرام میں اوریا مقبول جان اور ابتسام الٰہی ظہیر بھی مدعو تھے۔
لیکن مجھے یہ محسوس ہوا کہ علامہ ابتسام صاحب کی اس موضوع پر معلومات بہت زیادہ نہیں تھیں اس لیے وہ اپنا مدعا کھل کر بیان نہیں کر سکے تھے۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
قرآن مجید میں سود پر مجھے جتنی بھی آیات ملی ہیں وہ سود کھانے والے کو سزا پر ہیں۔ جو رقم لے رہا ھے اور اس پر اضافی رقم دے رہا ھے اس پر ایسی کوئی آیات میری نظروں سے نہیں گزری
آپ کے خیال میں اس ضمن میں اصل حرمت سود کھانے کے بارے میں ہے جو شخص سود لے رہا ہے لیکن کھا نہیں رہا وہ گناہگار نہیں ہے؟ گناہگار کھانے والا ہے؟
 
Top