• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف ٹی وی اینکر مبشرلقمان اور سود کی حرمت پر ایک تحقیق

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اگر آپ کو اس پر کوئی علم ھے تو ضرور اسے پیش کریں اور اگر علم نہیں تو پھر بہت سلوشن یہی ھے کہ میرے سوال کو اگنور کر دیں اس سے بندہ ہر قسم کی بحث سے بچ جاتا ھے،
اس پروگرام کی چار پانچ قسطیں آن ائیر ہوئی تھیں۔ ایک پروگرام میں اوریا مقبول جان اور ابتسام الٰہی ظہیر بھی مدعو تھے۔
لیکن مجھے یہ محسوس ہوا کہ علامہ ابتسام صاحب کی اس موضوع پر معلومات بہت زیادہ نہیں تھیں اس لیے وہ اپنا مدعا کھل کر بیان نہیں کر سکے تھے۔
آپ کے خیال میں اس ضمن میں اصل حرمت سود کھانے کے بارے میں ہے جو شخص سود لے رہا ہے لیکن کھا نہیں رہا وہ گناہگار نہیں ہے؟ گناہگار کھانے والا ہے؟
؟؟؟
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
قرآن مجید میں سود پر مجھے جتنی بھی آیات ملی ہیں وہ سود کھانے والے کو سزا پر ہیں۔ جو رقم لے رہا ھے اور اس پر اضافی رقم دے رہا ھے اس پر ایسی کوئی آیات میری نظروں سے نہیں گزری، اگر آپ کو اس پر کوئی علم ھے تو ضرور اسے پیش کریں
بھائی اس بات کی تھوڑی وضاحت کر دیجئے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بیسویں صدی کے مشہور ماہر معاشیات پروفیسر کینز نے علمی سطح پر یہ ثابت کیاہے کہ سود کے خاتمے کے بغیر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں سود سرمائے کی صلاحیت کار کو بُری طرح متاثر کرتاہے سود اور اس کی وجہ سے پیش آنے والے دیگر خطرات کی پیش بندی کے لئے کم سے کم افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ منافع کے حصول کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس سے بیروزگاری جنم لیتی ہے بے روزگار لوگ جو روزگار میں لگائے جانے کے آرزو مند ہوتے ہیں انہیں روزی نہیں مل سکتی ان میں سے ہر ایک میں سرمایہ حاصل کر کے چھوٹے کاروبار کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی یا چھوٹے کاروبار میں سود کے استحصالی بوجھ کو اٹھانے کی قوت نہیں ہوتی چھوٹے کاروبار کے لئے سرمایہ دار بھی قرض دینے پر راضی نہیں ہوتا

شاہ ولی اللہ دیلوی رحمہ اللہ علیہ کے بقول دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ایک دو دھاری تلوار کی طرح انسانوں کا استحصال کرتی ہے اس سے انسانوں کی دنیا وآخرت دونوں ہی برباد ہوجاتی ہیں سرمایہ داروں کا طبقہ مال حرام پر عیش تو کرتا ہے لیکن روحانی سکون سے محروم ہوجاتا ہے اور عیش میں یاد خدا اور فکر آخرت سے غافل رہتاہے پھر حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق حرام کمائی سے پلنے والا جسم جہنم ہی میں جانے کا حقدار ہے (مسند احمد)۔۔۔ دوسری طرف غریب کو ضرویات زندگی کی فکر نہ صرف ہروقت ستائے رکھتی ہے بلکہ آخرت کی تیاری سے بھی بیگانہ رکھتی ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ سکتی ہے کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔
ان الفقر یکادُ یکون کفرا
بیشک قریب ہے کہ فقر، کفر تک پہنچ جائے

کے مصداق انسان کو مایوسی کفر تک لیجاتی ہے۔۔۔
 
Top