• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصیت سے پہلے ؟؟؟؟

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
670
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
معصیت سے پہلے ؟؟؟؟

معصیت سے پہلے
اللہ کی قدرت کو پیش نظر رکھیں
٭ گناہ کرتے وقت یہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دیکھ رہا ہے۔
٭یہ بھی یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کویہ بدن عطا کیا ہے جس سے آپ اس کی نافرمانی کررہے ہیں ،وہ کسی بھی وقت کسی بھی عضو بدن کو ناکارہ بناکر آپ کو اس سے محروم کر سکتا ہے۔
٭یاد رکھیں کہ آپ کے لئے ایک کتاب(رجسٹر) ہے جس میں فرشتہ اللہ کے حکم سے آپ کے تمام اعمال کو درج کرتارہتا ہے۔
٭اللہ کے رسول کا یہ فرمان بھی یاد رکھیں کہ بندہ ،گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
گناہوں پر مرتب ہونے والے حسرت وافسوس کو یاد رکھیں۔
٭یاد رکھیں ہر ناجائز لذت ایک نہ ایک دن ختم ہوجائے گی لیکن گناہ کابوجھ اور عار باقی رہ جائے گا۔
٭یاد رکھیں ایک گناہ سے دوسرے گناہ کا دروازہ کھلتا ہے،جب گناہوں پر گناہ جمع ہوجاتے ہیں تو بندہ ہلاک ہوجاتا ہے۔
موت کی سختی کو یاد رکھیں۔
٭یاد رکھیں کہ موت ہر لذت کو توڑنے اور ہر شروع کی ہوئی چیز کو قطعی طور پر ختم کردینے والی ہے۔
٭اپنی روح کے تڑپنے اور اسے حلقوم تک پہنچنے کو بھی یاد رکھیں۔
٭اللہ تعالی کا یہ فرمان بھی پیش نظر رکھیں:
((وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ٭ اِلٰی رَبِّکَ یَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ)) [سورۃ القیامۃ:۲۹۔۳۰]
’’اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے۔‘‘
٭اللہ عزوجل کا یہ فرمان بھی سامنے رکھیں:
((حَتّٰی اِذَاجَآئَ أَحَدَھُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ٭لَعَلِّیْ أَعْمَلُ صَالِحاًفِیْمَا تَرَکْتُ))[سورۃ المؤمنون:۹۹۔۱۰۰]
’’یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے ،اے میرے پروردگار!مجھے واپس لوٹادے کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جاکرنیک اعمال کرلوں۔‘‘
قبر اور اس کی تاریکی بھی یاد رہے۔
٭یاد رکھیں کہ آپ کی قبر میں آپ کے اس عمل کے سوا جسے آپ نے دنیاوی زندگی میں انجام دیا ہے،کوئی مونس وہم نشین نہیں ہوگا۔
٭اپنے دفن ہونے کے بعد کے چند دنوں کو یاد کیجئے،جب کفن پھٹ جائے گا۔جسم کی ساخت بدل جائے گی اوربدن میں کیڑے لگ جائیں گے،لہذا اپنے نفس سے پوچھئے کہ اس نافرمانی سے تجھے کون سا پھل ملنے والا ہے؟
٭خوفناک چہرہ والے شخص کو بھی یاد رکھیں جو آپکی قبر میں آئے گا اور کہے گا بری خبر سن لو ،یہ وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا،آپ کہیں گے ـتم کون ہو ،تمہارے چہرہ سے شروبرائی ظاہر ہورہی ہے؟تب وہ جواب دے گا!میں تمہارا برا عمل ہوں۔
حساب و کتاب کی شدت بھی یاد رکھیں۔
٭اس دن کو پیش نظر رکھیں جب آپ اللہ کے سامنے حاضر کئے جائیں گے ۔آپ کی تاریخ ، آپ کا نامہ اعمال اور آپ کا جسم عیاں وظاہر اور کھلا ہوگا۔اللہ تعالی نے سچ فرمایا ہے:
((یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَاتَخْفٰی مِنْکُمْ خَافِیَۃٌ))[سورۃ الحاقۃ:۱۸]
’’اس دن تم سب سامنے پیش کئے جاؤ گے ،تمہارا کوئی بھید پوشیدہ نہ رہے گا۔‘‘
٭تصور کیجئے آپ لوگوں کے سامنے ہوں گے جب آپ کا نام لیکر پکارا جائے گا ۔آؤ !بڑے بلند وبالا اللہ کے سامنے پیش ہونے کے لئے۔ آپ اکیلے ہی کھڑے ہوں گے آپ کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں گا،آپ کے قدم اور جسم بری طرح لرزجائیں گے،آپ پر ذلت ورسوائی چھاجائے گی ،اپنے نامئہ اعمال(اللہ آپ کو محفوظ رکھے)کو بائیں ہاتھ میں پیٹھ کے پیچھے سے پکڑیں گے اور پکارنے والا پکارے گافلاں ابن فلاں ایسی بدبختی سے دوچار ہوا کہ اس کے بعد اب کبھی بھی سعادت سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔
بعض گناہ جسے لوگ معمولی سمجھتے ہیں ،ان سے بچنا ضروری ہے۔
بغیر سبب کسی عورت کا اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کرنا:
٭نبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو عورت بغیر کسی سبب کے اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گی۔[رواہ الامام أحمد]
اجنبی عورت سے ہاتھ ملانا:
٭اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے’’تم میں سے کسی شخص کے سر میں سوئی چبھادیاجانا کسی اجنبی عورت کو چھونے سے بہت بہتر ہے۔‘‘ [طبرانی]
خوشبو لگا کر عورت کا مردوں کے پاس سے گزرنا:
٭جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو کو سونگھیں ،پس وہ عورت زانیہ ہے۔[رواہ الامام أحمد]
سود کھانا:
٭ارشاد رسول پاکﷺ ہے’’کوئی شخص جانتے بوجھتے ہوئے سود کا ایک درہم کھالے تو یہ چھتیس دفعہ کئے جانے والے زناسے بدترین گناہ ہے۔‘‘[مسند امام احمد بن حنبل]
بالوں میں کالا خضاب لگانا:
٭رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے’’آخری زمانہ میں کچھ لوگ کبوترکی پوٹ کی طرح کالا خضاب لگائیں گے جنہیں جنت کی خوشبو تک نہیں ملے گی۔‘‘[سنن ابوداؤد]
حرام کھانا:
٭ارشاد نبی ﷺ ہے’’ہر وہ بدن جس کی نشوونما حرام چیز سے ہوئی ہو ،جہنم کی آگ کے زیادہ لائق ومستحق ہے۔‘‘[طبرانی]
مزدور سے کام پورا لینا اور مزدوری پوری نہ دینا:
٭رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’قیامت کے روز تین آدمیوں سے میں خود جھگڑوں گا(ان میں سے ایک) وہ آدمی ہوگا جس نے کسی سے پوری مزدوری کرائی ہوگی لیکن اسے مزدوری نہ دی ہوگی۔[صحیح بخاری]
کسی قوم کی جاسوسی کرنا:
جو شخص کسی قوم کی جاسوسی کرتا ہے جس کو وہ ناپسند کرتے ہوں قیامت کے دن اس کے کانوں میں شیشہ ڈالا جائے گا۔ [رواہ الطبرانی
 
makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282

اللہ کریم ہمیں سوچنے،سمجھنےاور اسپر عمل کی توفیق دے۔آمین۔
 
Top