• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفسر قرآن فضیلت الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف وفات پاگئے

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
مفسر قرآن فضیلت الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف وفات پاگئے
انا لله وانا اليه راجعون للهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناتك يارب العالمين
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حفظہ اللہ سے رحمہ اللہ کا سفر
انا للہ وانا الیہ راجعون، انا للہ وانا الیہ راجعون، انا للہ وانا الیہ راجعون

✿ ✿ ✿
اچانک یہ خبر نظر سے گزری کہ مفسر قرآن ، مؤرخ جماعت حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ وفات پاگئے ، موبائل پر لگی انگلیاں کانپ اٹھیں ، جسم لرز اٹھا ، یقین نہیں آرہا تھا کہ اچانک ایسا ہوسکتا ہے، میں نے بعض احباب سے اس امید پر رابطہ کیا کہ شاید خبر غلط ثابت ہو لیکن افسوس !
حافظ رحمہ اللہ سے کئی بار گفتگو ہوئی، بڑی نرمی ، بڑی شفقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پایا ، دوران گفتگو آپ کی تالیف کردہ کتابوں پر بات ہوتی رہتی تھی بالخصوص خلافت وملوکیت کی شرعی حیثیت ، اس کے طریقہ تالیف اور اس کے پس منظر پر آپ نے مجھے تفصیل سے آگاہ کیا تھا ، آخری عمر میں آپ نے جن کتابوں پر کام کیا اس سے متعلق بھی آپ مجھے آگاہ کیا کرتے تھے ۔
آپ نے اس ناچیز کو نہ صرف اپنے علم و تجربہ سے مستفید کیا ہے ، بلکہ قدم قدم پر میری حوصلہ افزائی بھی فرمائی ہے ، میری دو کتابوں پر آپ نے تقریظ رقم فرمائی ہے جو مجھ پر بہت بڑا احسان ہے ، خواہش تھی کہ طلاق اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق میری کتب بھی آپ کی تقریظ کے ساتھ شائع ہوتیں لیکن افسوس کہ ان کتابوں کی تکمیل سے پہلے آپ کا سفرحیات مکمل ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون !
آپ کی شفقت و عنایت ، علمی تعاون اور احسانات کو یہ ناچیز کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، رب العالمین آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ، آمین۔
آپ جیسی علمی وفکری شخصیت کا رخصت ہوجانا دنیائے علم وفکر کا بہت بڑا خلا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں ہے ، رب العالمین آپ کی خدمات قبول فرمائے ، آپ کے لئے اسے صدقہ جاریہ اور رفع درجات کا سبب بنائے ، اور آپ کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلی سےاعلی مقام عطا کرے ، آمین یا رب العامین !
(کفایت اللہ سنابلی)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
گھر سے باہر تھا، ابھی قدم رکھا اور موبائل میں وائی فائی کا نیٹ ورک آنے کے ساتھ ہی یہ خبر بھی آئی کہ #مفسر قرآن صاحب تصانیف کثیرہ #حافظ صلاح الدین یوسف اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون......رحمه الله رحمة واسعة

شيخ رحمه الله سے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایک بار ملاقات ہوئی، ہمارے پاکستانی بھائیوں خصوصا ہمارے فاضل دوست Hafiz Junaid صاحب کی کوششوں سے مدینہ تشریف لانے پر آپ کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں آپ نے اردو داں طبقہ کو خطاب کیا۔
اس خطاب میں آپ نے کئی باتیں بیان فرمائیں اور آج کے طلبہ سے یہ شکایت بھی کی کہ انہیں لکھنے کا ڈھنگ نہیں، خصوصا عربی زبان ان کے لیے لکھنا ناممکن ہوتا ہے، جبکہ وہ عرصہ دراز عربی زبان پڑھتے ہیں اور ان طلبہ میں سے کتنےسعودی عربی جامعات سے پڑھ کر جاتے ہیں، لیکن حالت جوں کی توں برقرار رہتی ہے۔

آپ نے بیان کیا تھا کہ جب آپ نے #خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت لکھی تو آپ کی عمر انتہائی کم تھی، یہاں تک کہ بعض لوگوں کو شک رہا کہ یہ آپ کی تصنیف نہیں بلکہ کسی اور کی ہے، اسی طرح آپ نے بیان کیا کہ آپ نے #تفسیر احسن البیان کو 15یا 16 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔

آپ نے طلبہ کو خوب محنت کرنے، قلم اٹھانے اور بہت سے علمی کام کرنے کا مشورہ دیا، آپ نے بیان کیا کہ ہند و پاک میں آئے روز نئے نئے فتنے جنم لیتے ہیں اس لیے آپ کا ہتھیار علم سے مسلح ہونا ضروری ہے تاکہ دنداں شکن جواب دے سکیں۔۔۔۔ایسی ہی کئی باتیں آپ نے طلبہ کے گوش گذار کیں۔

موصوف انتہائی علمی شخصیت، اور علم و قلم سے محبت کرنے والے تھے۔ آپ کی وفات سے علم و علماء کا اور خصوصا جماعت اہل حدیث کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، اللہ نعم البدل عطا کرے اور آپ کو کروٹ کروٹ جنت دے۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے۔

أبو حسان المدني
12 جولائی 2020م
شب 1:45
دوحہ، قطر
 
شمولیت
فروری 25، 2016
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
48
انا لله وانا اليه راجعون للهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناتك يارب العالمين
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
آہ! حافظ صلاح الدین یوسف رحمه الله
آج دل بہت غمگین ہے!


معروف مفسرِ قرآن، محقق و بزرگ عالمِ دین ، مصنف کتبِ کثیرہ ، ہمارے روحانی والد ، مشفق استاذ و مربی ، فضيلة الشيخ العلامہ "حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ"
(سابق مشیر وفاقی شرعی عدالت، و سرپرست شعبہ تحقیق و تالیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ڈیفنس کراچی)
انتقال فرما گئے... إنا لله وإنا إليه راجعون

"حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ" مختصر تعارف

معروف مفسر، محقق، مفتی ،مصنف ، شارح، سرپرست شعبہ تحقیق و تالیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ڈیفنس کراچی ، سابق مدير شعبہ تحقيق و تصنيف دارالسلام لاہور، سابق مدير ہفت روزہ الاعتصام لاہور۔

نام: حافظ محمد یوسف ، قلمی نام : حافظ صلاح الدین یوسف

ولادت: 1945ء ریاست جے پور راجستھان۔
تعليم : حفظ قرآن كريم، فاضل درسِ نظامى، دارالعلوم تقوية الاسلام لاہور۔

اساتذہ کرام : مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانى ، قارى بشير احمد تبتی، قارى عبيد اللہ بلتستانى، حافظ محمد اسحاق، حافظ عبد الرشيد گوہڑوی، مولانا عبد الرشيد مجاہد آبادى، مولانا عبد الحميد۔ رحم اللہ الجمیع.

چند چیدہ تصانيف:

تفسیر احسن البیان (مختصر تفسیر قرآن مجید) مطبوعہ مجمع ملک فہد (شاہ فہد قرآن پرنٹنگ پریس) مدینہ منورہ۔

تفسیر أحسن البیان (زیرِ تکمیل، باہتمام: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)

مکمل ترجمہ قرآن مجید

دلیل الطالبین، اردو ترجمہ و فوائد رياض الصالحین للإمام النووي

خلافت وملوكيت ، تاريخى وشرعى حيثيت

مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی و تفسیری نظریات کی روشنی میں (مطبوعہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)

فکرِ فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات، ایک علمی و تحقیقی جائزہ (مطبوعہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)

جنازہ کے احکام و مسائل (انسائیکلوپیڈیا) اور مسألہ ایصالِ ثواب (مطبوعہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)

فتنہ غامدیت
نفاذ شريعت كيوں اور كيسے؟
توحيد اور شرك كى حقيقت
نماز محمدى صلى اللہ عليہ وسلم
مفرور لڑکیوں كا نكاح اور ہمارى عدالتيں ( مسئلہ ولايت نكاح كا ايك تحقيقی جائزہ
رمضان المبارك، فضائل، فوائد وثمرات، احكام ومسائل
فضائل عشرہ ذو الحجہ اور احكام ومسائل عيد الاضحى
مسنون نماز اور روزمرہ كى مسنون دعائيں
حقوقِ مرداں و حقوقِ نسواں (مطبوعہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)
عورتوں کے امتيازى مسائل وقوانين، حكمتيں اور فوائد
کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟
اسلامى آداب معاشرت
واقعۂ معراج اور اس کے مشاہدات
رسومات محرم الحرام اور سانحۂ کربلا
ترجمہ حصن المسلم

قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی خدمت اور دینِ اسلام، شعائـرِ دین، سنتِ نبوی علی صاحبہا افضل الصلاۃ والتسليم اور صحابہ و اہلِ بیت کی حرمت کے دفاع کا یہ عظیم سفر سات دہائیوں پر مشتمل رہا...

آج جہاں بہت سے محبانِ دین و علم محترم شیخ کی جدائی پر غمگین ہیں وہیں ادارہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر بھی خود کو علمی روحانی طور پر یتیم محسوس کررہا ہے... یقیناً جب سے ہمارے ادارے کے شعبہ تحقیق و تالیف کو شیخ رحمہ اللہ کی علمی سرپرستی حاصل ہوئی گویا کہ ایک نئی روح ہو جو اس میں پھونک دی گئی ہو... ابھی حالیہ ہی شیخ رحمہ اللہ کی جنازہ کے احکام و مسائل پر مشتمل ایک جامع تالیف جو ایک انسائیکلوپیڈیا سے کم نہیں ادارہ سے شایع کی گئی... اصل میں ادارہ فضیلۃ الشیخ محدثِ دیارِ سندھ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی خواہش ، حکم اور سرپرستی میں دفاعِ حدیث کے موضوع پر ایک موسوعہ ترتیب دینا چاہتا تھا جس کے لیے محترم مفسرِقرآن فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ سے گزارش کی گئی کہ وہ ادارہ کے شعبہ تحقیق و تالیف کی سرپرستی بھی کریں اور اس موسوعہ کا آغاز بھی جسے شیخ نے شفقت فرماتے ہوئے قبول فرمایا اور اسی سلسلہ میں ابتدائی دو جلدیں بڑے اہم و منفرد موضوعات پر ادارہ سے شایع بھی کی جاچکی ہیں جبکہ مزید پر مشاورت جاری تھی ... شیخ علم کا وہ سمندر تھے جس سے جتنا چاہو استفادہ کرتے رہو... ابھی ایک کتاب مکمل فرماتے کہ پیچھے دوسری بھی تیار ہوتی جس کی طباعت کے منتظر رہتے...
اب بھی شیخ کی سب سے بڑی خواہش قرآن مجید ہی کی خدمت تھی.. شیخ کی اپنی ہی تفسیر احسن البیان جو مختصر ہے اسے تفصیل سے تحریر فرمارہے تھے اور جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے تھے اور وقتاً فوقتاً خود ہمیں بھی ترغیب دلاتے اور پوچھتے رہتے کہ کام کہاں تک پہنچا؟ اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی... آپ کی مشفقانہ آواز ابھی بھی جیسے کانوں میں گونج رہی ہے...
اللہ تعالیٰ شیخ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ان کی مبارک جہود کو قبول فرمائے، انہیں انبیاء، صدیقین، شہداء و صالحین کی رفاقت عطا فرمائے، شیخ کی اولاد کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، ورثاء کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور جو اہلِ علم حیات ہیں ان کا سایہ تادیر ہم قائم رکھے اور روزِ قیامت ہمارے ساتھ بھی اپنی رحمت کا معاملہ فرماتے ہوئے ہمارا انجام بھی صالحین کے ساتھ فرمادے.

أُحبّ الصالحين و لستُ منهم
لعلّ اللهَ يرزقني صلاحا

.... حماد امین چاؤلہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
انا لله وانا اليه راجعون
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناتك يارب العالمين
 
Top