• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات صدیقی ایک علمی و تحقیقی مطالعہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
مقالات صدیقی ایک علمی و تحقیقی مطالعہ
نام مصنف
محمد صدیق فیصل آبادی
Title Page --- Maqalat-e-Sadiqi-Aik-Ilmi-w-Tehqiqi-Mutalia.jpg
تبصرہ

قرآن و احادیث کی واضح نصوص اور کتبِ سیر و تاریخ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کائنات نبی کریم ﷺ نے متعدد شادیاں کیں اور اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو ام المومنین سیدہ خدیجہ ، سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی ٰعنہما سے اولاد جیسی نعمت سے نوازا ۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے چار بیٹاں(سیدہ زینب،سیدہ رقیہ،سیدہ ام کلثوم، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہن ) اور دو بیٹے(سیدنا عبد اللہ ،سیدنا قاسم ) پیدا ہوئے ۔ ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے ایک بیٹا سیدنا ابراہیم پیدا ہوا ۔نبی کریم ﷺ کے بیٹے بچپن میں ہی فوت ہو گئے ۔ لیکن بعض لوگ جو اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں جس طرح ان کے عقائد و نظریات اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں اسی طرح نبی کریم ﷺ کی اولاد کے حق میں افراط و تفریط کا شکار ہیں ۔نبی اقدسﷺ کی صرف ایک صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حقیقی دختر شمار کرتے ہیں اور باقی تین صاحبزادیوں کو آنجناب ﷺ کی حقیقی اولاد سے خارج گردانتے ہیں اور ان کو ربائب اور لے پالک بیٹیوں سے تعبیر کرتے ہیں ۔ جو کہ صریحا ً نصوص کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات صدیقی‘‘ مناظر اسلام مولانا محمد صدیق فیصل آبادی رحمہ اللہ کے پانچ مقالات ( ام کلثوم بنت علی فاروق اعظم کے نکاح میں ،مروجہ ماتم حسین اور اس کی شرعی حیثیت، ایمان اور تعزیہ،القول المقبول فی بنات الرسول ﷺ ،کشف الاسرار بجواب نعیم الابرار) کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے ٹھوس دلائل سے شیعی نظریات کا ردّ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا صدیق رحمہ اللہ کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے ۔آمین (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
Top