عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
واقعہ کربلا تاریخِ اسلام کایک ایسا سلگتا موضوع ہے جو کہ چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود اس کی حدت آج بھی محسوس کی جارہی ہے قصائد حکایات کی دنیا میں تو یہ بہت سہل عنوان ہے اور اس حوالے سے خود ساختہ کہانیوں پر مشتمل بے شمار مواد موجود ہے مگر تحقیقی انداز میں حقائق پر مبنی مواد بہت کم ہے ۔زیر نظر کتاب ’’مقالات محرم ‘‘ حافظ محمد ابراہیم کمیر پوری رحمہ اللہ کے وہ علمی مقالات ہیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں اہلِ بیت کی عقیدت میں تحریر کئے عقید ت کی رو میں انہوں حقیقت کو فراموش نہیں کیا او ران مقالات میں انہوں نے خاص طور پر ماہ محرم اور اس کی رسومات اور اس میں پیش آنےواقعا ت کوپیش کیا ہے اللہ تعالی مولانا حافظ ابراہیم کمیر پوری کے درجات بلند فر مائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے (آمین)(م۔ا)
Last edited: