T.K.H
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 05، 2013
- پیغامات
- 1,123
- ری ایکشن اسکور
- 330
- پوائنٹ
- 156
دنیا میں لوگوں کو نبیﷺ کے ذریعے ایک ”بہترین زندگی “گزارنے کا نسخہ ”اسلام “کی صورت میں ملا جس میں زندگی کے تمام ”شعبے“ شامل ہیں اور عملا نبیﷺ نے ایسی مثال ”قائم “کر کے اس کو ثابت بھی کیا ہے تو ہر کوئی یہاں تک کے ”غیر مسلم “بھی نبیﷺ کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں جو ”انقلاب“ انسانی تہذیب و تمدن میں ”محمدﷺ“ نے برپا کیا ”تاریخِ انسانی “میں کسی اورنے نہیں کیا چونکہ نبیﷺ انسانیت کو ”اندھیروں“سے نکال کر” نور“کی طرف لے آئے اسی لیے دنیا نبیﷺ کی تعریف کرتی ہے جو آپ کے لیے دنیا میں ایک ”مقامِ محمود“ہے ۔
ایک اور ”مقامِ محمود“ اللہ تعالٰی نبیﷺ کو” آخرت“ میں عطاء کریگا جب تمام مخلوق نبیﷺ کے پاس آئےگی اورنبیﷺ باذن اللہ ” خطاکاروں“کی ”شفاعت“ کرینگے۔
گویا دنیا میں لوگوں کو ہدایت کی طرف دعوت دینا انکو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانا اور اسکے نتیجے میں انسانوں کا نبیﷺ کی تعریف کرنا” دنیاوی مقامِ محمود“ اور آخرت میں ”باذن اللہ“ شفاعت کر کے ”خطاکاروں“ کو دوزخ سے بچوا کر جنت کا وارث بنوانا ”اخروی مقامِ محمود“ہے۔