lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
{ ہم نے آپ کی طرف یہ ذکر اس لیے اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کربیان کردیں ، شائد کہ وہ اس پر غوروفکر کریں } النحل ( 44 ) ۔
{ کہ نہ توتمہارے ساتھی نے راہ گم کی ہے اور نہ ہی وہ ٹیڑھی راہ پر ہے ، اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئ بات کہتے ہیں ، وہ توصرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے } النجم ( 2 – 4 ) ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس امت کی بھلائاورخیر پر بہت زیادہ حریص تھے ، جو بھی خیراور بھلائ کی بات تھی اسے اپنی امت تک پہنچایا اور جس میں شرونقصان تھا اس سے امت مسلمہ کوبچنے کا کہا ، اسی چیزکی طرف اشارہ کرتے ہوۓ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :{ اے نبی ! یقینا ہم نے ہی آّپ کو گواہیاں دینے والا ، خوشخبریاں سنانے والا ، آگاہ کرنے والا ، بنا کربھیجا ہے ، اور اللہ تعالی کے حکم سے اس کی طرف بلانے والا روشن چراغ بنا کربھیجا ہے } الاحزاب ( 45 - 46 ) ۔
{ تمہارے پاس ایک ایسے رسول آۓ ہیں جوتمہاری جنس سے ہیں جنہیں تمہیں نقصان دینے والی بات نہایت گراں گزرتی ہے ، جوتمہاری منفعت کے بڑے خواہشمند رہتے ہیں ، ایمانداروں کے ساتھ بڑے ہی شفقت اورمہربانی کرنے والے ہیں } التوبۃ ( 128 ) ۔
{ اورہم نے آپ کوتمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے } الانبیاء ( 107 ) ۔
{ جس نے بھی رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی وہ حققتا اللہ تعالی کی اطاعت کرتا ہے } النساء ( 80 ) ۔
{ اورجوبھی اللہ تعالی اوراس کے رسول کی اطاعت کرے گا اس نے عظیم کامیابی حاصل کرلی } الاحزاب ( 71 ) ۔
{ اوراللہ تعالی اوراس کے رسول کی اطاعت تاکہ تم پررحم کیا جاۓ } آل عمران ( 132 ) ۔
اورجب اللہ تعالی اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی معاملہ کوئ فیصلہ کردیں تو کسی کے لیے جائزنہیں کہ وہ اسے اختیارکرے یا چھوڑ دے بلکہ اس پرایمان اورحق کی اطاعت واجب ہے ، اسی کےبارہ میں اللہ سبحانہ وتعالی کا فرما ن ہے :{ اورجوشخص اللہ اوراس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررکردہ حدوں سے آگے نکلے اسے اللہ تعالی جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ایسے لوگوں کے لیے رسواکن عذاب ہے } النساء(14) ۔
{ اورکسی مومن مرد وعورت کو اللہ تعالی اور اس کے رسول کے فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئ اختیارباقی نہیں رہتا ، اللہ تعالی اور اس کے رسول کی جو شخص بھی نافرمانی کرے گا وہ صریحا گمراہی میں ہے } الاحزاب ( 36 ) ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت صرف کلمات ہی نہیں جنہیں بار بار زبان پرلاکرمحبت کا اظہار کیا جاۓ بلکہ یہ ایک عقیدہ اورمنھج ہے جس کا معنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت اور جوکچھ انہوں نے بتایا اس کی تصدیق اور جس سے روکا اوربچنے کا کہا ہے اس سے رکنا اور اللہ تعالی کی عبادت صرف مشروع طریقےسے کرنا ہے ۔{ کہہ دیجۓ ! اگرتم اللہ تعالی کی محبت رکھتے ہوتومیری اتباع واطاعت کرو ، خود اللہ تعالی بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالی بڑا بخشنے والا مہربان ہے } آل عمران ( 31 ) ۔
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث حفظ کیں ، پھران کےبعد سلف الصالح تشریف لاۓ اور انہوں نے یہ احادیث کتب میں مدون کردیں جو کہ صحاح اور سنن اورمسانید کے نام سے پہچانی جاتی ہیں ۔{ آج میں نے تمہارے لیے اپنے دین کوکامل کردیا اور تم پر اپناانعام پورا کردیا اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پرراضي ہوگیا } المائدۃ ( 3 ) ۔
( جس نے بھی ہمارے اس دین میں کوئ نیا کام نکالا جواس میں سے نہیں تووہ مردود ہے )
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1718 ) ۔ .