ملالا یوسف زئی پر حملہ انسانیت کے خلاف ایک کھلا حملہ اور ايک بزدلانہ حرکت ہے
محترم ممبران،
السلام عليکم،
ہماری دلی مخلص تعزیت اور نيک دعائيں ملالا يوسفزئی کےخاندان اور دوستوں کے ساتھ ہيں کہ ٹی ٹی پی نے ایک 14 سالہ معصوم لڑکی کو سب سے زیادہ اپنے ايک پر تشدد،غیر انسانی اور سفاکانہ کارروائی کا نشانہ بنايا۔ اس میں کوئ شک نہیں،کہ یہ فعل ظلم، بربريت اور بزدلی کی ایک کھلی کاروائی ہے۔
ملالا یوسف زئی، بہادری کی ایک مثال،جو ٹی ٹی پی کے مظالم کے خلاف کھڑی ہوئی،اس پر طالبان کا حملہ ان کی حقیقی سیاہ چہرے،بری ذہنیت اور ان سے مجموعی طور پر تمام انسانیت کو لاحق سنگین خطرے کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔
یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ ملالا یوسف زئی سکول سے واپس آتے ہوۓ ان دہشتگردوں کے اس ظالمانہ غيرانسانی حملے ميں زخمی ہوئی۔ان طالبان دہشتگردوں کو انسان سمجھنا مجموعی طور پر انسانیت کی توہین کے برابر ہے۔
ميں فورم پر موجود ان ممبران سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جوطالبان کے پروپيگنڈے کا شکار ہوچکے ہيں اورجان بوجھ کر نام نہاد مقدس جنگ کے نام پر انسانیت کے خلاف طالبان کی سياسی عزائم کو حاصل کرنے کيلۓ جاری اس جيسے سفاکانہ جرائم کو نظر انداز کرتے ہيں۔ وہ کس طرح ایک معصوم 14 سالہ لڑکی کے خلاف اس انتہائی پر تشدد، سفاکانہ اور غیر انسانی فعل کا جواز پیش کر سکتے ہیں؟
معصوم لوگوں کے خلاف یہ باقاعدگی سے کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعےاپنے سیاسی طاقت اور عزائم حاصل کرنے کے ایجنڈےکو ظاہر کرتی ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ انتہا پسندوں کے خوفناک قتل کی کارروائیوں اور عسکریت پسندی کی وجہ سے پاکستان کی سالميت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ملالا يوسفزئی پر اس حملے کا بڑے پیمانے پر پورے دنیا بھر میں لوگوں نے مذمت کی ہے۔ امريکی انتظاميہ اور دوسرے امن پسند اقوام سوات اور پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیں جو بلا امتیاز عورتوں اور بچوں سميت معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں ملوث ہيں۔
بلاشک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنےکی اشد ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کے خطرے کو ختم کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔
آخر میں، ميں يہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ امریکی عوام اور امریکی حکومت سنجيدگی سے پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے مدد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرينگےکہ مالا یوسف زئی جیسے بہادر لڑکیوں کو دوبارہ اس طرح کے درندے کبھی بھی نشانہ نہ بنا سکے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu