محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
حافظ سعید کی امامت میں ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ
30 جولائی 2015 (23:51)
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت الدعوة پاکستان کی طرف سے افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کی امامت میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے زیر اہتمام طالبان امیر ملا عمر کی وفات کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس کی امامت جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کی ۔ ملا عمر کی نماز جنازہ جماعت الدعوة کے مرکز القادسیہ میں ادا کی گئی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے موقع پر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ملا عمر لاکھوں شہداءکے وارث اور امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملا عمر کی زیر قیادت افغان مجاہدین نے اللہ کے حکم سے بے پناہ کامیابیوں سے نوازا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں عبرتناک شکست ہوئی ہے جس کا سہرا ملا عمر کے سر ہے ۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ملا عمر جیسے قائدین اور افغان شہداءکی قربانیاں امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور افغان طالبان ان کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام ، نیوٹو ممالک کے خلاف زیادہ سے زیادہ فتوحات اور ملا عمر کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی ۔
لنک