• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ممتاز قادری کے نام پر ڈرامے بازیاں شروع

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
ممتاز قادری کے نام پر ڈرامے بازیاں شروع

صاحب ویڈیو فرما رہے ہیں نبی صلى الله عليه وسلم نے خواب میں کہا ہے کہ ممتاز قادری کی قبر کو قبر مت بنانا بلکہ انکی قبر کو مزار بنانا اور انکا گنبد گنبد خضرا جیسا بنانا کیونکہ ممتاز قادری کی شہادت کو الله نے اپنی بارگاہ میں قبول کر لیا ہے - نعوذبالله من ذلك




https://www.facebook.com/157352634407761/videos/vb.157352634407761/687596501383369/?type=2&theater
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
افسوس کا مقام ھے. اس شخص کو عقل سے کام لینا چاہیۓ. جو شخص حلف اٹھانے میں شرک کرے اسکی بات کا کیا اعتبار؟؟؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا کہ قسم کھانی ھو تو اللہ کی کھاؤ ورنہ خاموش رھو:
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَصْمُتْ
ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہے تو اللہ تعالیٰ ہی کی قسم کھائے ، ورنہ خاموش رہے
صحیح بخاری: ۲٦٧۹

اور یہ جناب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینے کی قسم کھا رھے ھیں.
استغفراللہ.
اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ، رَجُلاً يَحْلِفُ لاَ وَالْكَعْبَةِ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ أَشْرَكَ
ترجمہ: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو کعبہ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس نے اللہ کے سوا کسی اور کے نام کی قسم کھائی تو اس نے شرک کیا
سنن ابی داؤد: ۲٣٥١ (صححہ الالبانی رحمہ اللہ)
 
Top